رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی رابطہ عالم اسلامی کی کانفرنس خطاب سے اقتباسات
عزت مآب ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی وحدت اسلامی"گروہ بندی اور مخالف کو دور کرنے کے خطرات"کانفرنس خطاب سے اقتباسات
رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے اس پاک سرزمین پر منعقدہ کانفرنس میں، جب ہماری نظر عالم اسلامی کے مفتیان عظام اور علمائے کرام پر پڑتی ہے تو ہمارا یقین محکم ہوجاتاہے کہ ساداتِ امت کا علم وفکر میں وجدان بہت خیر کو شامل ہے جو کہ رنجش، تفرقہ، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خطرات کے مقابلے اور دیگر کو خفت بھری غیر شرعی نظر سے دیکھنے کے خطرات کے سائے تلے، ایسے وقت پر جب غور وفکر، حکمت اور عاقبت بینی پر گہری نظر کی ضرورت ہے،یہ بات ہمیں باشعور اور روشن مستقبل کی نوید سناتی ہے .
کتنا ہی اچھا ہے کہ بھائی حسنِ ظن سے اپنے بہائی کو قریب اور اس کے عذر کو قبول کرے، اور اختلاف اور تعدد میں اللہ کی حکمت، اور تکفیر اور اس طرح کی چیزوں کی خطرات کو سمجھے، اور اسے حق ہے کہ جس چیز کو وہ صحیح اور حق سمجھتاہے، اسے حکمت اور موعظہ حسنہ کے ساتھ لوگوں کے سامنے بیان کرے، اس میں نہ کسی کو جھکانے، نہ کسی پر برتری اور نہ کسی کو بدنام کرنے کی سوچ کارفرما ہو.
رابطہ کی تشخیصی جائزے سے ثابت ہوا ہے کہ: چند منفی رجحانات اور مخالفت کی اصل وجہ تین چیزوں میں مضمر ہے.