Skip to main navigation
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français
  • فارسی
  • Bahasa Indonesia
  • Español

menu urdu

  • صفحہ اول
  • سیرت
    • سیرت
    • انعامات واعزازات
    • اعزازی ڈاکٹریٹ
    • جمعہ کے خطبات
    • متعدد تمغے اور مڈل
    • مکالمے
    • ڈاکٹریٹ مقالہ
  • عالمی اقدامات
    • اسلام کی خدمت
    • فلاحی اقدامات
    • عالمی امن کے لئے کاوشیں
  • خبریں
    • تازہ ترین
    • ملاقات-استقبال
    • شخصیات
  • عالمی سرگرمیاں
    • کانفرنسز
    • دورے
    • عالمی صحافت
    • شخصیات کے تاثرات
  • میڈیا سینٹر
    • حوالہ جات
    • ویڈیوز
    • انفوگرافکس
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français
  • فارسی
  • Bahasa Indonesia
  • Español

شخصیات کے تاثرات

Breadcrumb

  • صفحہ اول
  • عالمی سرگرمیاں
  • شخصیات کے تاثرات
(اطالوی گیلیلیو فاؤنڈیشن) نے عالمی سطح پر مذہبی اور تہذیبی ہم آہنگی کے فروغ ، اور تہذیبی تصادم کے خاتمے کے لئے ان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے ،ان کی بین المذاہب بقائے باہمی کی دعوت کی جامعیت کو دیگر مذہبی اور ثقافتی اداروں کے لئے ایک بہترین مثال قراردیکر بین الاقوامی سطح پر ان کی پیش کردہ نظریات سے استفادے کا مشورہ دیا ہے۔
اطالوی گیلیلیو فاؤنڈیشن
اطالوی گیلیلیو فاؤنڈیشن
”شیخ العیسی ایک عالمی شخصیت ہیں۔اہل مذاہب اور تہذیب کے درمیان ان کی نمایاں کاوشیں پل کا کردار ہیں۔اور ہم اس پر ان کے مشکور ہیں۔ہمیں یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے اور مسلمانوں کےدرمیان بیشتر مثبت مشترکات ہیں جو ہمیں متحد کرتی ہیں“۔ چانسلر یوٹاہ اسٹیٹ یونیورسٹی، امريكہ
چانسلر یوٹاہ اسٹیٹ یونیورسٹی، امريكہ
چانسلر یوٹاہ اسٹیٹ یونیورسٹی، امريكہ
”ڈاکٹر محمد العیسی دنیا میں مملکت سعودی عرب کے درست نقطہ نظر کی ترجمانی کے لئے سوفٹ پاور کے میدان میں مملکت کے سب سے اہم معرکے کی قیادت کررہے ہیں“۔
ڈاکٹر محمد الجذلانی
وکیل اور قانونی مشیر ڈاکٹر محمد الجذلانی
امریکی جريدے (ہفنگنٹن پوسٹ) نے شیخ محمد العیسی کے بارے میں لکھا کہ ” آپ نظریاتی جنگ کے قائد، اور مملکت سعودی عرب کے زیر قیادت انتہاپسند گروہوں کے نظریات کے خلاف نظریاتی جنگ میں اہم ترین رہنما ہیں“۔
امریکی جريدے (ہفنگنٹن پوسٹ) نے شیخ محمد العیسی کے بارے میں لکھا
امریکی جريدے (ہفنگنٹن پوسٹ)
”رابطہ مکالمہ کا عالمی پلیٹ فارم اور تبادلۂ خیالات کا منبر ہے۔مکالمے کے ابتدا کرنے کا سہرا اسی کے سر پر ہے اور اس کی قیادت شیخ العیسی کررہے ہیں“۔
شیخ عبد اللہ بن بیہ
شیخ عبد اللہ بن بیہ، صدر امارات کونسل برائے فتاوی
”رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ آپ اسلام کی حقیقی اقدار کے استحکام پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں اور ایک ابھرتے ہوئے ستارہ اور متاثر کن شخصیت ہیں“۔
مجید رفیع، محقق، ہارورڈ یونیورسٹی
مجید رفیع، محقق، ہارورڈ یونیورسٹی
”سب سے خوبصورت اور مضبوط یہ بات ہے کہ (سیکرٹری جنرل) بین المذاہب مفاہمت اور دوستی کے لئے عالم اسلام کے سب سے بہترین ترجمان ہیں۔ “
بلند مرتبہ ، ٹموتھی کارڈینل ڈولن
بلند مرتبہ ، ٹموتھی کارڈینل ڈولن
”آپ ایک امن پسند شخصیت ہیں ۔آپ برج بلڈر ہیں اور ہمیں آپ جیسے مزید رہنماؤں کی ضرورت ہے۔ “
صدر چرچ آف جیسس کرائسٹ آف لیٹر ڈے سینٹس
صدر چرچ آف جیسس کرائسٹ آف لیٹر ڈے سینٹس
”ڈاکٹر العیسی نے ہمارے سامنے اسلام کی بہترین تصویر پیش کی ہے ۔آج فرانس میں ہم نے اپنی بہترین اقدار یعنی دوستی، محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔اس دروازے کو کھولے رکھنے کی ضرورت ہے جو فرانس کو بھائی چارے کے ذریعے ایک روشن راستے کی طرف لے جاتاہے۔ “
ربی - مشل سیرفٹی
ربی - مشل سیرفٹی
”ہم تمام افراد اور اقوام اور ا ن کے مذہبی اور سیاسی رہنماؤں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تمام مذہبی مقامات کے تحفظ کے لئے کام کریں کیونکہ یہ ہم سب کی مشترکہ انسانی ضرورت ہے۔ “
ربی (یہودی مذہبی پیشوا)آرتھر شنیئر
ربی (یہودی مذہبی پیشوا)آرتھر شنیئر
” (سیکرٹری جنرل) اسلامی اعتدال کے فروغ میں عالم اسلام کے سب سے طاقتور آواز ہیں۔ “
امریکی جیوش کمیٹی (AJC)
امریکی جیوش کمیٹی (AJC)
”ہمیں (پیٹسبرگ فائرنگ واقعے سے) مثبت سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔اس لئے ہم ڈاکٹر محمد العیسی اور رابطہ عالم اسلامی کے ساتھ مل کر دنیا بھر میں 50 تنظیموں کے ساتھ شراکت داری قائم کررہے ہیں۔ “
ربی(یہودی مذہبی پیشوا) مارک شنئر
ربی(یہودی مذہبی پیشوا) مارک شنئر
”اس ماہ کے شروع میں مکہ مکرمہ میں قائم رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل محمد العیسی نے 20 سے زائد ممالک کے مسلم رہنماؤں کے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے اس جگہ (آشوٹز)کا دورہ کیا ہے۔ “
سفیر - رونالڈ لاڈر
سفیر - رونالڈ لاڈر
”مجھے ایک ایوینجلیکل اور ایک اسرائیلی شہری کی حیثیت سے بہت حوصلہ ملا ہے کہ میرے سعودی دوست شیخ محمد العیسی جو رابطہ عالم اسلامی کے سربراہ ہیں، وہ پولینڈ میں آشوٹز میوزیم کا دورہ کریں گے۔یہ مذہبی سفارت کاری کا ایک تاریخی لمحہ ہے۔ “
بین المذاہب کارکن - جوئل سی روزنبرگ
بین المذاہب کارکن - جوئل سی روزنبرگ
”میں رابطہ عالم اسلامی کی سرگرمیوں کا خیر مقدم کرتاہوں جن کا مقصد رواداری، بین المذاہب مکالمہ اور انسانی حقوق کے احترام کو فروغ دیناہے۔ “
صدر جمہوریہ سربیا
صدر جمہوریہ سربیا
”محمد العیسی ایک عالم دین اور سابق وزیر عدل ہیں۔ان کے متعدد قابل ذکر بیانات موجود ہیں جو اعتدال پسندی کے فروغ کے لئے ان کی مخلصانہ جدوجہد کی عکاسی کرتی ہیں۔ “
نائب صدر ڈک چینی کے سابق قومی سلامتی کے مشیر 2005-2009
نائب صدر ڈک چینی کے سابق قومی سلامتی کے مشیر 2005-2009
”لوگوں میں ہمدردی، مفاہمت اور تعاون کے فروغ پر مبنی حقیقی اسلامی پیغام کو دنیا میں عام کرنے پر ڈاکٹر العیسی کے عزم کو سراہا گیا ہے۔ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ مختلف کمیونٹیز، مذاہب اور اقوام کے درمیان نئی شراکت داری کے قیام میں ان کا مرکزی کردار رہاہے۔اور ہمارا ادارہ عالمی طور پر یہودی اور عیسائی برادریوں کے رہنماؤں کے ساتھ بین المذاہب مکالمے کے فروغ کے لئے رابطہ عالم اسلامی کے ساتھ تعاون کررہاہے۔ “
ریکٹر یونیورسٹی برائے امن ،اقوام متحدہ
ریکٹر یونیورسٹی برائے امن ،اقوام متحدہ
”ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے اصلاحاتی پروگرام میں تمام وزارتوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ دہشت گردی کو ہوا دینے والے تمام متشدد نظریات کا مقابلہ اور انہیں کمزور کرنے کے لئے اقدامات کریں۔ رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسی نے عرب دنیا سے باہر کے مسلم اماموں سمیت عالمی مذہبی رہنماؤں کے ساتھ بین المذاہب مکالمے، مذہبی رواداری اور پرامن بقائے باہمی کے پیغام پر زوردیا ہے۔انہوں نے مختلف یہودی اور عیسائی رہنماؤں کے ساتھ بھی رابطہ کیا جن میں ممتاز ربی(یہودی مذہبی پیشوا) اور عیسائی ایونجیلیکل بھی شامل تھے۔ “
دہشت گردی سے متعلق دفتر خارجہ رپورٹ 2019
دہشت گردی سے متعلق دفتر خارجہ رپورٹ 2019
”سال کے دورانیہ میں حکومتی رہنماؤں نے بشمول ولی عہد اور حکومتی سرپرستی میں رابطہ عالم اسلامی کے سربراہ نے مذہبی انتہا پسندی سے نمٹنے اور بین المذاہب رواداری اور مکالمے کی حوصلہ افزائی کے لئے نئے اقدامات کئے اور عوامی آگاہی میں نمایاں خدمات پیش کیں، خصوصاً عیسائی اور یہودی رہنماؤں اور تنظیمات کے ساتھ ۔ “
بین الاقوامی مذہبی آزادی سے متعلق دفتر خارجہ رپورٹ 2019
بین الاقوامی مذہبی آزادی سے متعلق دفتر خارجہ رپورٹ 2019
”23 جنوری کو رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے مسلم رہنماؤں کے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے آشوٹز ڈیتھ کیمپ کا اس کی آزادی کے 75 ویں سالگرہ کے موقع پر دورہ کیا۔ یہ دورہ رابطہ عالم اسلامی اور امریکن جیوش کمیٹی کے مشترکہ پروگرام کا حصہ تھا۔9 جون کو ایک آن لائن تقریب میں تحریک انسداد سام دشمنی اور امریکن سفاردی فیڈریشن کی طرف سے ڈاکٹر العیسی کو سام دشمنی کے خلاف کاوشوں کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ “
بین الاقوامی مذہبی آزادی سے متعلق دفتر خارجہ رپورٹ 2020
بین الاقوامی مذہبی آزادی سے متعلق دفتر خارجہ رپورٹ 2020
”فروری میں امریکی یہودی تنظیموں کے سربراہوں کے وفد نے ملک کا دورہ کیا اور اعلی سرکاری عہدیداروں اور رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل العیسی سے ملاقات کی ۔ملاقات میں مشرق وسطی میں پُرتشدد انتہا پسندی کے سد باب کے موضوع پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ “
بین الاقوامی مذہبی آزادی سے متعلق دفتر خارجہ رپورٹ 2020
بین الاقوامی مذہبی آزادی سے متعلق دفتر خارجہ رپورٹ 2020
”حکومتی رہنما بشمول حکومت کی سرپرستی میں رابطہ عالم اسلامی کے سربراہ بین المذاہب رواداری اور مکالمہ کی وکالت اور مذہبی انتہاپسندی کی مذمت کرتے رہے۔ “
بین الاقوامی مذہبی آزادی سے متعلق دفتر خارجہ رپورٹ 2020
بین الاقوامی مذہبی آزادی سے متعلق دفتر خارجہ رپورٹ 2020
”ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی دنیا کےمعروف اسکالرز میں سے ایک ہیں اور آشوٹز کا دورہ کرنے والے وہ ایک سینئر اسلامی رہنما ہیں۔انہوں نے مسلم رہنماؤں کی ایک وفد کی قیادت کی ہے جو کئی دہائیوں اور براعظموں سے جاری رویوں میں زمینی تبدیلی کی علامت ہے۔ جنوبی افریقہ میں گھر کے قریب، ڈاکٹر العیسی نے مرسی اینڈ پیس انسٹی ٹیوٹ کو شروع کرنے میں معاونت کی جو بدسلوکی کے متاثرین خصوصاً ان خواتین اور بچوں کے لئے محفوظ مقام فراہم کرتا ہے جنہیں گھریلو تشدد اور انسانی اسمگلنگ کا سامناہے۔اس جگہ عقائد اور مذہبی اقدار یک مانند ہیں اور یہ حقیقی دنیا کے مسائل کے حل میں معاون ہوں گے۔ “
سماجی کارکن اور نیلسن منڈیلا کی پوتی
سماجی کارکن اور نیلسن منڈیلا کی پوتی
انسانی وسماجی علوم کے عالمی جریدے کی طرف سے ڈاکٹر العیسی کی کاوشوں کا اعتراف ”ڈاکٹر محمد العیسی کی قیادت کے بعد جنرل سیکرٹریٹ میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوئیں ہیں ۔انہوں نے اس میں انتظامی امور، کام کے طریقۂ کار اور اس کی سرگرمیوں میں تبدیلیاں لائی ہیں ۔انہوں نے روایتی فریم ورک سے ہٹ کر اسے کلاسک مذہبی رجحان سے نکال کر جدت کی طرف منتقل کیا اور بیرونی ممالک خصوصاً مغربی ممالک کے ساتھ بہترتعلقات قائم کئے اور اس دوران رابطہ اقوام متحدہ کی سرگرمیوں میں معاونت کرتی رہی ہے۔انہوں نے مغربی دنیا میں اپنے پروگرام کو جدید طریقے سے متعارف کرایا اور اسلامی پیغام کو ایک جدید اور نئے تصورات کی شکل میں پیش کیا اور رابطہ کے نقطۂ نظر میں دعوت الی اللہ اور اسلام کی نشرو اشاعت کے بجائے بھائی چارہ،مفاہمت اور تعارف کے پہلو کو اجاگر کیا ہے ۔“
عالمی جریدہ برائے انسانی وسماجی علوم- جنوری 2022
عالمی جریدہ برائے انسانی وسماجی علوم- جنوری 2022
امریکن جیوش کمیٹی کی جانب سے رابطہ عالم اسلامی کے ساتھ مثبت تعاون کی تصدیق ”ہم ایک اچھے مرحلے سے گزررہے ہیں۔مسلمان اور یہودیوں کے تعلقات ایک ڈرامائی اور بہت خوشگوار مرحلے سے گزر رہے ہیں ۔مسلمان اور یہودی مل کر نیک نیتی سے باہمی احترام اور تمام لوگوں کے لئے انسانی وقار کے تحفظ کےلئے کام کررہے ہیں۔امریکن جیوش کمیٹی کے اراکین اس مقصد کے حصول کے لئے مخلص ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ہماری شریک رابطہ عالم اسلامی بھی اس مقصد میں اسی طرح مخلص ہے ۔“
ڈیوڈ ہیرس-امریکن جیوش کمیٹی -مئی 2021
ڈیوڈ ہیرس-امریکن جیوش کمیٹی -مئی 2021
یشیوا یونیورسٹی کی طرف سے ڈاکٹر العیسی کے دورے کا خیر مقدم ”تورات میں اسماعیل اور اسحاق کا ابراہیم کے جنازہ پر ملنے کا ذکر ہے۔آج ہمارے لئے نہ صرف اپنے ماضی کو دفن کرنے کا بلکہ ایک روشن مستقبل کی تعمیر کا بھی موقع ہے۔شیخ محمد العیسی کا ایک معروف یہودی یونیورسٹی کا دورہ نہ صرف قومی ریاستوں کے لئے بلکہ مختلف اقوام کے درمیان بھی مفاہمت کی عکاسی کرتاہے“۔ .. ” جو آپ سے بات کرے اور آپ کے مفاہمت کا پیغام سنے جب وہ مستقبل میں کسی اثر ورسوخ اور طاقتور عہدے پر فائز ہوں گے تو یقیناً باہمی مکالمہ کی حوصلہ افزائی کریں گے ۔“
ڈاکٹر ایری برمن-یشیوا یونیورسٹی- اکتوبر 2021
ڈاکٹر ایری برمن-یشیوا یونیورسٹی- اکتوبر 2021
عرب نیوز کے ابتدائی کالم میں مذاہب کے شعبے سے تعلق رکھنے والے معروف حاخام ڈاکٹر العیسی کی قیادت کا اعتراف کرتے ہوئے ”ڈاکٹر العیسی رابطہ عالم اسلامی کے سربراہ کے طورپر مختصر وقت میں نئے مملکت سعودی عرب کی علامت بن گئے جو مذاہب ،تہذیب اور مختلف اقوام کےدرمیان مفاہمت اور پرامن بقائے باہمی کے قیام کے لئے جرأت مندانہ کام کررہے ہیں“۔ ” دنیا بھر کے مسلمان تعلیمات کے حصول کے لئے اسلام کے منبع کی طرف دیکھتے ہیں، اور جب ڈاکٹر العیسی جیسی شخصیات ہولوکاسٹ کی مذمت کرتے ہیں اور یورپ یا امریکہ میں دوسرے مذاہب کے رہنماؤں کو سرعام گلے لگاتے ہیں تو وہ مستقبل کے ساتھ ساتھ موجودہ دور کے لئے بھی ایک مضبوط مثال قائم کررہے ہیں۔ اس طرح کے اقدامات مسلم ممالک میں رہنے والے اعتدال پسندوں کی بڑی اکثریت کی آواز ہے اور ان انتہا پسندوں کی حوصلہ شکنی ہے جن کے غلط اقدامات کی وجہ سے ایک اچھے عقیدے کی ساکھ کو نقصان پہنچاہے “۔ ”ڈاکٹر العیسی جیسے رہنما ایسے عالمی مہم کے مستند سفیر ہیں۔مملکت سعودی عرب اور عالمی برادری ان کے وجود سے مستفید ہوں “۔
حاخام مارک شنیئر-صدر نسلی مفاہمتی فاؤنڈیشن-عرب نیوز ابتدائی کالم-نومبر 2021
حاخام مارک شنیئر-صدر نسلی مفاہمتی فاؤنڈیشن-عرب نیوز ابتدائی کالم-نومبر 2021
ناروے کمیٹی کی جانب سے ڈاکٹر العیسی کی خدمات کا اعتراف ”یہ ناروے کے دار الحکومت کی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب اسلام، یہودیت اور عیسائیت کے اعلی سطحی نمائندے جمع ہوکر باہمی احترام اور رواداری کا مظاہرہ اور زیادہ سے زیادہ بین المذاہب تعاون کے لئے اپنے واضح خواہشات کا اظہارکررہےہیں “۔ ”ایوارڈ کمیٹی نے ڈاکٹر العیسی کو اعتدال پسندی کی ایک عالمی قوت سے تعبیر کرتے ہوئے انہیں اقوام اور مذاہب کے درمیان ایک واضح اور منفرد آواز قراردیا ہے“۔
برج بلڈنگ ایوارڈ کمیٹی-ناروے-دسمبر 2021
برج بلڈنگ ایوارڈ کمیٹی-ناروے-دسمبر 2021
امریکی محکمہ خارجہ کا ڈاکٹر العیسی کی بین المذاہب روابط اور رواداری کے فروغ کے لئے خدمات کا اعتراف ”رابطہ عالم اسلامی جس کا مرکزی دفتر مکہ مکرمہ میں واقع ہے اس کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسی نے ان لوگوں کے خلاف بات کی جنہوں نے اپنے پر تشدد انتہا پسند خیالات سے اسلام کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔آپ نے بین المذاہب رواداری کے فروغ میں اپنا کردار اداکیا “۔
امریکی محکمہ خارجہ-دہشت گردی کے خلاف ملکی رپورٹس-دسمبر 2021
امریکی محکمہ خارجہ-دہشت گردی کے خلاف ملکی رپورٹس-دسمبر 2021
یورو نیوز کا انتہاپسندی کے سدّباب کے لئے ڈاکٹر العیسی کے طرز عمل کا خیر مقدم ”رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر العیسی نے اپنے کام کے دوران یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ مذہبی انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں مذہبی دہارے کے لئے سب سے مؤثر ہتھیار اپنے وسائل کو متحرک اور لوگوں کو جمع کرنا ہے۔ تشدد کے خلاف ایک مضبوط اور واضح مقدمہ بنانے کے لئے اپنے تمام اخلاقی سرمایہ کو صرف کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ یہ پیغامات سب سے کمزور طبقہ تک پہنچے“۔
بی جورن اہلر-یورو نیوز میں دہشت گردی کے سدّباب کے لئے عالمی انٹرنیٹ فورم(GIFCT) کی بین الاقوامی مشاورتی کمیٹی -ستمبر 2021
بی جورن اہلر-یورو نیوز میں دہشت گردی کے سدّباب کے لئے عالمی انٹرنیٹ فورم(GIFCT) کی بین الاقوامی مشاورتی کمیٹی -ستمبر 2021
قومی اخبارات میں رابطہ عالم اسلامی اور ٹونی بلیئر انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل چینج کے ورلڈ یوتھ پروگرام پر روشنی ”رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل محمد العیسی نے کہاہے کہ :یہ اقدام ایک بہتر دنیا کے قیام میں معاون ہوگا“۔انہوں نے کہاکہ: ” ہمیں رہنما کے طور پر اگلی نسل کو اپنی قومی معاشروں میں اچھے شہری بننے کے لئے مطلوبہ آلات فراہم کرنے کی ضرورت ہے اور عالمی بات چیت کے لئے ایسے قابل قدر شرکاء جو ہمارے مستقبل کا تعین کرسکیں“۔ انہوں نے کہاکہ:”نوجوانوں کو یہ سیکھنےکی ضرروت ہے کہ کس طرح سنا اوراظہارکیا جاتاہے ،كس طرح سیکھا اورسکھایا جاتاہے، اور کس طرح ایک بہتر دنیا کی تشکیل کے لئے ہمدردی اور انسانیت کے ساتھ کام کرناہے“۔اس پروگرام میں 2400 اساتذہ کو عالمی تعلقات کی تربیت دی جائے گی۔
نکی ہارلے-نیشنل نیوز(برطانیہ)-جولائی 2021
نکی ہارلے-نیشنل نیوز(برطانیہ)-جولائی 2021
سربیا کے صدر کی جانب سے رابطہ عالم اسلامی کی مثبت سرگرمیوں کا خیر مقدم ”میں رابطہ عالم اسلامی کی سرگرمیوں کا خیر مقدم کرتاہوں جن کا مقصد رواداری، بین المذاہب مکالمہ اور انسانی حقوق کے احترام کو فروغ دیناہے“۔
الیگزینڈر ووچک، صدر جمہوریہ سربیا
الیگزینڈر ووچک، صدر جمہوریہ سربیا
کیتھولک اخبار نیویار ک میں کارڈینل ڈولن کی کیتھولک کے ساتھ بین المذاہب عمل میں تعریف ”ڈاکٹر العیسی کے پوپ فرانسس کے ساتھ کام کا حوالہ دیتے ہوئے کارڈینل ڈولن نے اپنے مشترکہ موقف کا اعادہ کیا ہے کہ :مذہب کے نام پر انتہاپسندی مذہب کی توہین ہے“۔ ”ڈاکٹر العیسی کے سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل کےدورے کا ذکر کرتے ہوئے کارڈینل نے کہاکہ : ان کی یہاں کیتھیڈرل میں حاضری اور ان کے ساتھ عبادت کے لمحات ایک عظیم تحفہ ہیں“۔
کارڈینل ڈولن-کیتھولک اخبار نیویارک
کارڈینل ڈولن-کیتھولک اخبار نیویارک
امریکہ کے آرچ بشپ ایلپیڈو فورس کی جانب سے آتھروڈوکس ٹائمز میں ڈاکٹر العیسی کا خیرمقدم امریکہ کے یونانی آرتھوڈکس آرکڈیو سیز میں آرچ بشپ ایلپیڈو فورس نے ڈاکٹر العیسی کا خیرمقدم کیا اور اس مکالمے پر خوشی کا اظہارکیا اور آرتھوڈکس عیسائیوں اور مسلمانوں کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانے پر زور دیا۔
امریکہ کے آرچ بشپ ایلپیڈو فورس -آرتھوڈکس ٹائمز-اکتوبر 2021
امریکہ کے آرچ بشپ ایلپیڈو فورس -آرتھوڈکس ٹائمز-اکتوبر 2021
- آپ نے دنیا کے مختلف ممالک کے دوروں اور مختلف ثقافتوں اور مذاہب کے پیروکاروں کے ساتھ رابطے کے ذریعے اقوام کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں انتھک کردار ادا کیا۔ - مسلم ورلڈ لیگ اور اس کے سیکرٹری جنرل کے اعتدال اور توازن کے اصول دنیا میں امن کو مضبوط بنانے میں معاون ہیں اور انتہا پسندی اور تشدد کے ان نظریات کا مقابلہ کرتے ہیں جو لوگوں کے درمیان تفرقہ اور اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ - آپ کو یہ ایوارڈ اسلامی فقہ کی ترقی اور روس اور عالم اسلام کے درمیان سرکاری اور عوامی تعلقات کو بہتر بنانے میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
پروفیسر وٹالی ناؤمکن
روسی اکیڈمی آف سائنسز میں انسٹی ٹیوٹ آف اورینٹل اسٹڈیز کے ڈائریکٹر
روسی فیڈریشن کے ماہرین تعلیم کی علمی ٹیم نے عزت مآب ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ کی سرگرمیوں کو ایک مذہبی سفارتی شخصیت کے طور پر سراہا جنہوں نے بین المذاہب تعلقات اور مکالمے کے میدان میں اپنا کردار ادا کیا اور روسی فیڈریشن میں رابطہ عالم اسلامی کے تعلیمی شعبے کے نمائندے کے طور پر ان کے کردار کو تسلیم کیا۔
جناب البیر کرگانوف
روس کی مسلم مذہبی اسمبلی کے مفتی
روس میں آپ کی علمی کاوشوں کی ضرورت ہے۔
جناب یفگینی یورمین
روس کے صدر کے دفتر میں مذہبی اور سماجی تنظیموں کے ساتھ داخلی پالیسی کے ذمہ دار
آپ مکالماتی رابطے اور انسانی ہمدردی کے کاموں کو پھیلانے کی اپنی زبردست کوششوں سے عالم اسلام کی نمائندگی کرتے ہیں۔
جناب تورکو داؤدوف
چیچن صدر کے مشیر
یونیورسٹی برائے امن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ڈاکٹر محمد العیسی کو ’’اسلام کے معتدل عالمی ترجمان‘‘ کے طور پر اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا کرے۔ یہ اعتراف اُن کی اُس کاوش کے اعتراف میں ہے جو وہ دنیا بھر میں مشترکہ مذہبی اقداریعنی ہمدردی، مفاہمت اور انسانی تعاون کے فروغ کے لیے انجام دے رہے ہیں۔
ڈاکٹر فرانسسکو روخاس
صدر، اقوام متحدہ کی یونیورسٹی برائے امن
میں ڈاکٹر محمد العیسی کی اُس وسیع عالمی پذیرائی کو سراہتا ہوں جو اُنہیں اسلام کے معتدل اور قائدانہ نمائندے کے طور پر حاصل ہے، اور اُن کے اُس نمایاں کردار کی قدر کرتا ہوں جو وہ معاشرتی ہم آہنگی اور مفاہمت کے فروغ کے لیے ادا کر رہے ہیں۔
محترم جناب جاکتا
معاون سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ، اور بین الاقوامی سول سروس کمیشن کے چیئرمین
بین الاقوامی دوستی، باہمی احترام، ہمدردی کے فروغ، اور نفرت انگیز تقاریر کے انسداد میں آپ کی نمایاں سفارتی خدمات کے اعتراف میں
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنیوا میں اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا گیا
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنیوا
میرے ذہن میں ڈاکٹر العیسی کی سرگرمیاں تاریخی اہمیت کی حامل ہیں جن کے عالمی اثرات رابطہ عالم اسلامی کے وقار کے عین مطابق ہیں۔
عزت مآب پروفیسر ساجد میر
صدرِ عمومی، جمعیت اہلِ حدیث پاکستان، اور رکنِ سینیٹ پاکستان
ہم ڈاکٹر العیسی کی قیادت میں رابطہ عالم اسلامی کے ساتھ اپنی مضبوط شراکت داری پر فخر کرتے ہیں، جس نے معاشرتی بقائے باہمی اور عالمی امن کے قیام میں ایک ممتاز حالیہ سفر طے کیا ہے۔
انجیلی رہنما، بوب رابرٹس
-میں رابطہ عالم اسلامی کی اُن اعلیٰ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جو عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کی قیادت میں پوری دنیا میں رواداری اور بقائے باہمی کے فروغ کے لیے انجام دی جا رہی ہیں، جن کی بنیاد تاریخی ”میثاقِ مکہ مکرمہ“ پر ہے۔ -ہم، مسلم معاشروں میں امن کو فروغ دینے کے فورم میں، رابطہ عالم اسلامی کی ان کوششوں کی قدر کرتے ہیں جو وہ عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی قیادت میں کر رہی ہے، اور جو ایک انتہائی اہم دائرے، یعنی اسلامی اور انسانی دائرے، میں کام کر رہی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبداللہ بن بیہ
صدر، اماراتی کونسل برائے شرعی فتاوی
میں ڈاکٹر محمد العیسی کی مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان امن اور رواداری پھیلانے کی کوششوں کی تعریف کرتا ہوں، اور ہم برسوں بعد دیکھیں گے کہ یہ بیج کرہ ارض پر کیسے نشوونما پاتے ہیں۔
جناب ریکارڈو دیزیجنی
اٹلی کے چیف ربی ، یورپی ربیوں کی اسمبلی
مجھے فخر ہے کہ میں اس فورم کے شرکاء میں سے ایک ہوں جسے رابطہ عالم اسلامی نے، امن اور اسلام کے داعی، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کی قیادت میں، منظم کیا ہے۔
جناب لما ہاماندیلیشوار سوامی وادیسان
ہندوؤں کے مذہبی امور کے سربراہ
میں عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کی مذاہب کے درمیان امن اور اعتدال پھیلانے کی کوششوں کو گراں قدر سمجھتا ہوں۔
مفتی نوريزباي تاجانولی اوتبينوف
چیئرمین، مسلم روحانی انتظامیہ قازقستان، مفتیِ اعظم، جمہوریہ قازقستان
میں عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی اور رابطہ عالم اسلامی کا ان کی زبردست کوششوں پر شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے ان تمام دلوں کو امت کے مسائل پر غور کرنے اور صفوں کو متحد کرنے کے لیے اکٹھا کیا۔
شیخ ڈاکٹر عبد اللہ سعید ویسی
صدر کردستان،عراق میں علمائے دین کی یونین
ہم اس تقریب کے منتظمین، اور ان میں سرفہرست ہمارے معزز بھائی ابن عبدالکریم، شیخ محمد العیسی اور ان کے معاونین، کے لیے اپنے شکرگزاری کا اظہار کرتے ہیں۔
جناب ڈاکٹر غالب بن الشیخ الحسین
صدر، اسلام فرانس فاؤنڈیشن
میں ڈاکٹر العیسی کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس تاریخی اور نہایت اہم اجلاس کا انعقاد کیا، جس میں ہر وہ شخص شامل ہونا چاہتا ہے جو ایمان اور مذہبی خدمت کے میدان میں سرگرم عمل ہے۔
شیخ ڈاکٹر یحیی خلیل ستاقوف
صدر، جمعیۃ نہضۃ العلماء ، انڈونیشیا
آپ امن و رواداری کے داعی ہیں اور آپ کا خطاب روشن فکری سے معمور ہے۔ ہم نے آپ کی گفتگو میں مذہبی قائدین کے ساتھ آپ کی بصیرت و اعتدال کو محسوس کیا۔
چیئرمین، فرانسیسی سینیٹ کی خارجہ امور اور دفاعی کمیٹی
ایتھوپیا کی سرزمین اپنے اس مکرم مہمان پر فخر کرتی ہے جسے ہم للہ اور فی اللہ محبت کرتے ہیں۔
شیخ حاجی ابراہیم
صدر، اعلیٰ اسلامی کونسل ، ایتھوپیا
حقیقت میں ہم عزت مآب ڈاکٹر محمد عبدالکریم العیسی کے اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے والا اور اسی طرح ہندوستان میں مسلمانوں اور غیر مسلموں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے والا سمجھتے ہیں۔
ڈاکٹر محمد عبدالحکیم الکاندی
امام و خطیب، جامع الفتوح، ہندوستان
آپ نے ڈاکٹر العیسی کے خطبے کی تعریف کی جس کا ہندوستانی معاشرے کے اندر مسلمانوں کے دلوں پر گہرا اثر ہوا؛ اس اعتبار سے کہ یہ مسجد برصغیر پاک وہند کی سب سے بڑی مساجد میں سے ایک ہے، خاص طور پر چونکہ عزت مآب سیکرٹری جنرل 400 سالوں میں پہلی اسلامی شخصیت ہیں جنہوں نے اس مسجد میں خطبہ دیا اور نمازیوں کی امامت کی۔
شیخ سید احمد بخاری
امام وخطیب، جامع مسجد دہلی ، ہندوستان
ایک کامیاب دورہ، اور رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا خطاب بہت مؤثر تھا اور مستقبل قریب میں، اللہ کے حکم سے، مثبت اور تعمیری اثرات مرتب کرے گا۔
شیخ علی اختر امان اللہ
امام و خطیب، جامع مسجد سفارت خانہ سوڈان، نئی دہلی ، ہندوستان
ہندوستان کے تمام مسلمانوں کی جانب سے میں ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی كا خير مقدم کرتا ہوں۔ آج کا یہ تاریخی موقع نہایت خوش آئند ہے کیونکہ اُن کا پیغام پوری انسانیت اور بالخصوص بھارتی مسلمانوں کے لیے ہے جو یہاں دوسروں کے ساتھ امن و محبت سے رہتے ہیں۔ یہی ہندوستان کا نصب العین ہے، کیونکہ ہم وحدت، تنوع اور عالمگیر اخوت پر یقین رکھتے ہیں۔
سید نصر الدین چشتی
صدر، صوفی کونسل آف انڈیا ، ہندوستان
ہم سمجھتے ہیں کہ شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کا یہ دورہ عظیم اثرات کا حامل ہے، جو طویل المیعاد مثبت نتائج کا باعث بنے گا، کیونکہ وہ دل کی گہرائیوں سے اور شریعتِ اسلامی وعقیدہ کی روشنی میں گفتگو کرتے ہیں۔
شیخ اصغر علی امام مہدی
امیر، مرکزی جمعیۃ اہلِ حدیث ہند، ہندوستان
ہم ڈاکٹر محمد العیسی کی موجودگی اور رابطہ عالم اسلامی کے اس حکیمانہ اقدام پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں کہ اُنہوں نے بھارت کا دورہ کیا اور ’’وحدت کے اندر تنوع‘‘ کے تصور کو اجاگر کیا۔
الحاج سید سلمان چشتی
صدر، چشتی فاؤنڈیشن ، ہندوستان
یقیناً یہ ایک مبارک پیش قدمی ہے اور تمام ہندوستانیوں کے لیے باعثِ مسرت ہے، خواہ اُن کا تعلق کسی بھی مذہب، ثقافت یا زبان سے ہو۔ کیونکہ رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسی پہلی بار حکومتِ ہند کی سرکاری دعوت پر تشریف لائے ہیں۔
ڈاکٹر حسین ابوبکر کویا مدوور
مدیر، ملیبار اسلامک یونیورسٹی ، کیرالا، ہندوستان

اقتباس

” مسلمان وہ ہوتا ہے جو احسان کے ذریعے دل جیتتا ہے۔ وہ سب کے لیے خیر کا خواہاں ہوتا ہے، محبت اور الفت کو فروغ دیتا ہے، عطا کرتا ہے، خوشیاں بانٹتا ہے، معاف کرتا ہے، آسانی پیدا کرتا ہے اور سختی نہیں کرتا۔“

لنکس

  • انعامات واعزازات
  • متعدد تمغے اور مڈل
  • اعزازی ڈاکٹریٹ
  • عالمی میڈیا
  • جمعہ کے خطبات

عالمی سرگرمیاں

  • دورے
  • عالمی میڈیا
  • کانفرنسیں
  • ملاقات-استقبال

العربية |  Français | English  | اردو | Indonesian | Español | فارسي

تمام حقوق شيخ ڈاکٹر محمد العیسى ویب سائٹ کے نام محفوظ ہیں © 2026