ماسکومیں شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے"روس-اسلامی دنیا"اسٹریٹجک گروپ کےمنتظم محترم فرحت مخمتشین سے ملاقات کی۔ انہوں نے رابطہ عالم اسلامی کو گروپ میں شمولیت کی دعوت دی
ماسکومیں شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے"روس-اسلامی دنیا"اسٹریٹجک گروپ کےمنتظم محترم فرحت مخمتشین سے ملاقات کی۔ انہوں نے رابطہ عالم اسلامی کو گروپ میں شمولیت کی دعوت دی۔ آپ نے ان سے ملاقات میں اپنی مسرت کا اظہارکیا اورمشترکہ عمل کے لئے گروپ میں رابطہ کا نمائندہ متعین کیا۔
محترم مخمتشین ڈاکٹر محمد العیسی کو مخاطب کرتے ہوئے: آپ کے عہد میں رابطہ عالم اسلامی روس کے اندر ایک فعال اور اہم دور اداکررہاہے۔اور ہم "روس-اسلامی دنیا"اسٹریٹجک گروپ میں آپ کے ساتھ مشترکہ جدوجہد اور تعاون کے لئے فوری طور پر تیار ہیں۔
سیکرٹری جنرل رابطہ، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نےملائیشیا کے دارالحکومت ”کوالالمپور“ میں ملائیشیا کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے جلیل القدر علماء سے ملاقات کی، جن کی قیادت ملائیشیا کے مفتی اعظم، فضیلۃ…