Skip to main navigation
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français
  • فارسی
  • Bahasa Indonesia
  • Español

menu urdu

  • صفحہ اول
  • سیرت
    • سیرت
    • انعامات واعزازات
    • اعزازی ڈاکٹریٹ
    • جمعہ کے خطبات
    • متعدد تمغے اور مڈل
    • مکالمے
    • ڈاکٹریٹ مقالہ
  • عالمی اقدامات
    • اسلام کی خدمت
    • فلاحی اقدامات
    • عالمی امن کے لئے کاوشیں
  • خبریں
    • تازہ ترین
    • ملاقات-استقبال
    • شخصیات
  • عالمی سرگرمیاں
    • کانفرنسز
    • دورے
    • عالمی صحافت
    • شخصیات کے تاثرات
  • میڈیا سینٹر
    • حوالہ جات
    • ویڈیوز
    • انفوگرافکس
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français
  • فارسی
  • Bahasa Indonesia
  • Español

گزشتہ شام: امریکہ کی عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹی ڈیوک میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی

Breadcrumb

  • صفحہ اول
  • گزشتہ شام: امریکہ کی عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹی ڈیوک میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی
گزشتہ شام: امریکہ کی عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹی ڈیوک میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی جمعرات, 22 May 2025 - 10:59

گزشتہ شام: امریکہ کی عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹی ڈیوک میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی

گزشتہ شام:
امریکہ کی عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹی ڈیوک میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی 
کے اعزاز میں اسلامی تہذیب اور اس کے علمی وادبی سفر کے موضوع پر ایک لیکچر کا انعقاد کیاگیا۔
لیکچر میں اسلامی تہذیب اوراس کی ہمہ گیر مدنیت کا مستند جائزہ پیش کیا گیا، جس نے سیاست، انتظامیہ اور معاشرت کی تمام بنیادی ضروریات اور عناصر کا احاطہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ان علمی تحریروں اور فکری تحقیقی اداروں کی ان رپورٹس پر بھی روشنی ڈالی گئی، جو مشرق اور مغرب میں اسلامی تہذیب کے حوالے سے فکری جدلیات،قوانین،انسانی حقوق، فلسفے اور فنون پر مباحث کو جنم دیتی ہیں۔
لیکچر میں بعض غلط فہمیوں کی علمی اور مدلل انداز میں اصلاح پر بھی خصوصی توجہ دی گئی، اور کئی مفاہیم کو شفافیت کے ساتھ واضح کیا گیا۔
لیکچر میں مفصل اور مدلل انداز میں ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی، خاندان، خواتین، بچوں اور نوجوانوں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اور ان کے مابین مشترک پہلوؤں کو اجاگر کیاگیا۔ شیخ نے مثالوں کے ساتھ واضح کیا کہ یہ مشترکہ بنیادیں بہت وسیع ہیں۔
لیکچر کے بعد مکالماتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے لیکچر کے موضوع اور دیگر متعلقہ امور پر سوالات کئے۔
اس کے بعد ایک علمی مباحثے کاانعقاد ہوا، جس میں جامعہ ڈیوک سے تعلق رکھنے والے کئی علمی اور نوجوان قائدین نے اپنے تاثرت پیش کرتے ہوئے کہاکہ لیکچر کا مواد نہایت اہم، تحقیقی لحاظ سے نمایاں اور فکری اعتبار سے منفرد تھا، جو عالمی سطح پر باہمی علمی تبادلے کا مستحق ہے، خصوصاً اس زاویئے سے کہ یہ ایک ایسے معتبر اسلامی ادارے کی نمائندہ رائے ہے جو علمی تحقیق، شفافیت اور بین الاقوامی وقار واعتماد کا حامل ہے۔
لیکچر میں یونیورسٹی کے كئی اہم تعلیمی رہنماؤں نے شرکت کی، جن میں نائب صدر، مختلف کلیات کے ڈین، طلبہ، ریاست کے متعدد سینیٹرز اور مقامی مسلم کمیونٹی کے نمائندے شامل تھے ۔ مسلم کمیونٹی کے کئی افراد نے لیکچر کے بعد اپنے تاثرات میں اس دعوت کو سراہتے ہوئے کہاکہ یہ ایک اہم موضوع پر دیا گیا جامع، محقق اور بصیرت افروز خطاب تھا ،جس نے فکری مغالطوں کو جس اسلوب سے سلجھایا، وہ عالمی علمی اداروں کے ساتھ بامعنی مکالمے کے لیے ایک مؤثر ماڈل بن سکتا ہے۔

گزشتہ شام: امریکہ کی عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹی ڈیوک میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی
گزشتہ شام: امریکہ کی عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹی ڈیوک میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی
گزشتہ شام: امریکہ کی عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹی ڈیوک میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی
ڈاکٹر العیسی نکا انڈونیشیا میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ڈاکٹر العیسی نکا انڈونیشیا میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید پڑھیے


آسیان ممالک کے علماء کو اُن کے بڑے مسائل پر متحد کرنے والا ایک جامع پلیٹ فارم… رابطہ عالم اسلامی کے زیرِ اہتمام ”آسیان علماء کونسل“ نے ملائیشیا کے دار الحکومت کوالالمپور میں منعقدہ اپنے تیسرے فورم میں درج ذیل نکات پر زور دیا

آسیان ممالک کے علماء کو اُن کے بڑے مسائل پر متحد کرنے والا ایک جامع پلیٹ فارم… رابطہ عالم اسلامی کے زیرِ اہتمام ”آسیان علماء کونسل“ نے ملائیشیا کے دار الحکومت کوالالمپور میں منعقدہ اپنے تیسرے فورم میں درج ذیل…

مزید پڑھیے


اقتباس

” مسلمان وہ ہوتا ہے جو احسان کے ذریعے دل جیتتا ہے۔ وہ سب کے لیے خیر کا خواہاں ہوتا ہے، محبت اور الفت کو فروغ دیتا ہے، عطا کرتا ہے، خوشیاں بانٹتا ہے، معاف کرتا ہے، آسانی پیدا کرتا ہے اور سختی نہیں کرتا۔“

لنکس

  • انعامات واعزازات
  • متعدد تمغے اور مڈل
  • اعزازی ڈاکٹریٹ
  • عالمی میڈیا
  • جمعہ کے خطبات

عالمی سرگرمیاں

  • دورے
  • عالمی میڈیا
  • کانفرنسیں
  • ملاقات-استقبال

العربية |  Français | English  | اردو | Indonesian | Español | فارسي

تمام حقوق شيخ ڈاکٹر محمد العیسى ویب سائٹ کے نام محفوظ ہیں © 2026