Skip to main navigation
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français
  • فارسی
  • Bahasa Indonesia
  • Español

menu urdu

  • صفحہ اول
  • سفر اور وژن
    • سوانح حیات
    • اعزازات اور انعامات
    • اعزازی ڈاکٹریٹ کی اسناد
    • جمعہ کے خطبات
    • تمغہ جات
    • خطابات
    • پی ایچ ڈی مقالہ
  • عالمی اقدامات
    • خدمتِ اسلام
    • فلاحی اقدامات
    • عالمی امن کی خدمت
  • خبریں
    • تازہ ترین
    • ملاقاتیں
    • شخصیات
    • عالمی میڈیا
  • عالمی رابطہ کاری
    • کانفرنسز
    • دورے
    • تاثرات
  • میڈیا لائبریری
    • اقتباسات
    • ویڈیوز
    • انفوگرافکس
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français
  • فارسی
  • Bahasa Indonesia
  • Español

نفرت کے خاتمے کے لیے رابطہ کی کوششوں کے اعتراف میں امریکی کانگریس کی جانب سے سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کے لئے اعزاز

Breadcrumb

  • صفحہ اول
  • نفرت کے خاتمے کے لیے رابطہ کی کوششوں کے اعتراف میں امریکی کانگریس کی جانب سے سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کے لئے اعزاز
نفرت کے خاتمے کے لیے رابطہ کی کوششوں کے اعتراف میں امریکی کانگریس کی جانب سے سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کے لئے اعزاز بدھ, 11 February 2026 - 13:31

نفرت کے خاتمے کے لیے رابطہ کی کوششوں کے اعتراف میں امریکی کانگریس کی جانب سے سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کے لئے اعزاز

واشنگٹن:
نفرت کے خاتمے اور مذہبی برادریوں کے مابین بقائے باہمی کے فروغ کے لیے رابطہ عالم اسلامی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے، امریکی کانگریس کے ریپبلکن اور ڈیموکریٹ اراکین نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں "کیپیٹل ہل"  کی عمارت میں سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی کو خصوصی اعزاز سے نوازا۔

ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ کے متعدد اراکین نے اس اعزازی سند پر دستخط کیے، جس میں رابطہ کی ان کوششوں کو گراں قدر قرار دیا گیا جنہوں نے سماجی تنوع  کو مضبوط بنانے اور اسے تصادم و انتشار سے بچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ بالخصوص ان بین الاقوامی کوششوں کی تعریف کی گئی جن کا محور ان نسل پرستانہ رویوں کا مقابلہ کرنا ہے جو مختلف مذاہب اور نسلوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی سلامتی اور وقار کو نشانہ بناتے ہیں۔

تقریب میں شریک مسلم کمیونٹی کے قائدین نے اس اعزاز کو امریکہ میں مقیم تمام مسلمانوں کے لیے ایک اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیپیٹل ہل کی عمارت میں منعقد ہونے والا یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور تاریخی واقعہ ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے کہا کہ یہ اعزاز دراصل ہماری ان اسلامی اقدار کی عکاسی کرتا ہے جو عالمی امن اور معاشروں میں ہم آہنگی کی داعی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رابطہ عالم اسلامی تمام فریقوں کے درمیان مثبت اور موثر مکالمے کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے تاکہ مفاہمت، شعور اور تعاون کی ثقافت کو تقویت مل سکے۔ ڈاکٹر العیسی نے مزید کہا کہ ہمارا یہ کام  دنیامیں پائے جانے والے ناگزیر تنوع کے حوالے سے خالقِ کائنات کی حکمت کے ادراک پر مبنی ہے، جس کا تقاضا ہے کہ تمام فریقوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کو تصادم کے بجائے باشعور اور مہذب انداز میں سمجھا اور برتا جائے۔

تقریب کے دوران امریکی کانگریس کے اراکین نے اپنے خطاب میں رابطہ عالم اسلامی کی ان نمایاں کوششوں کو اجاگر کیا جو اس اعزاز کی بنیاد بنیں۔

نفرت کے خاتمے کے لیے رابطہ کی کوششوں کے اعتراف میں امریکی کانگریس کی جانب سے سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کے لئے اعزاز
نفرت کے خاتمے کے لیے رابطہ کی کوششوں کے اعتراف میں امریکی کانگریس کی جانب سے سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کے لئے اعزاز
نفرت کے خاتمے کے لیے رابطہ کی کوششوں کے اعتراف میں امریکی کانگریس کی جانب سے سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کے لئے اعزاز
نفرت کے خاتمے کے لیے رابطہ کی کوششوں کے اعتراف میں امریکی کانگریس کی جانب سے سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کے لئے اعزاز
نفرت کے خاتمے کے لیے رابطہ کی کوششوں کے اعتراف میں امریکی کانگریس کی جانب سے سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کے لئے اعزاز
نفرت کے خاتمے کے لیے رابطہ کی کوششوں کے اعتراف میں امریکی کانگریس کی جانب سے سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کے لئے اعزاز
ملائیشیا کے وزیراعظم کی سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی سے ملاقات

ملائیشیا کے وزیراعظم کی سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی سے ملاقات

مزید پڑھیے

سیکرٹری جنرل رابطہ، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نےملائیشیا کے دارالحکومت ”کوالالمپور“ میں ملائیشیا کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے جلیل القدر علماء سے ملاقات کی، جن کی قیادت ملائیشیا کے مفتی اعظم، فضیلۃ الشیخ احمد فواز بن فاضل کر رہے تھے

سیکرٹری جنرل رابطہ، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نےملائیشیا کے دارالحکومت ”کوالالمپور“ میں ملائیشیا کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے جلیل القدر علماء سے ملاقات کی، جن کی قیادت ملائیشیا کے مفتی اعظم، فضیلۃ…

مزید پڑھیے

اقدامات

  • فلاحی اقدامات
  • خدمتِ اسلام
  • عالمی امن کی خدمت
  • انفو گرافکس
  • ویڈیوز

لنکس

  • انعامات واعزازات
  • تمغہ جات
  • اعزازی ڈاکٹریٹ
  • عالمی میڈیا
  • جمعہ کے خطبات

عالمی سرگرمیاں

  • دورے
  • عالمی میڈیا
  • کانفرنسیں
  • ملاقات-استقبال

العربية |  Français | English  | اردو | Indonesian | Español | فارسي

تمام حقوق شيخ ڈاکٹر محمد العیسى ویب سائٹ کے نام محفوظ ہیں © 2026