آسٹریلیا کے وزیر اعظم کی رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات
آسٹریلیا کے وزیر اعظم کی رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات
سڈنی:
آسٹریلیا کے وزیر اعظم، جناب انتھونی البانیزی نے سڈنی میں واقع وزیر اعظم ہاؤس میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی کا استقبال کیا۔
اس ملاقات میں باہمی احترام اور تعاون کے ذریعے معاشرتی تنوع کے استحکام کی اہمیت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ اقوامِ عالم کے درمیان دوستی کو فروغ دینے کے لیے معیاری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا، اور اس حوالے سے اقوامِ متحدہ کی تنظیموں کے کردار کو مزید مؤثر بنانے کی اہمیت اجاگر کی گئی۔ ملاقات میں آسٹریلیا میں مختلف ثقافتی و سماجی تنوع کے باوجود پائے جانے والے ہم آہنگ بقائے باہمی کے ماڈل کو سراہا گیا، اور اس کے فروغ و استحکام میں آسٹریلوی حکومت کے نمایاں کردار کی بھی تحسین کی گئی۔
سیکرٹری جنرل رابطہ، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نےملائیشیا کے دارالحکومت ”کوالالمپور“ میں ملائیشیا کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے جلیل القدر علماء سے ملاقات کی، جن کی قیادت ملائیشیا کے مفتی اعظم، فضیلۃ…