پہلے سے طے شدہ آفیشل کوآرڈینیشن کے تحت: سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے اپنے مکہ مکرمہ دفتر میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مفتی شیخ ڈاکٹر محمد تقی عثمانی کا استقبال کیا
پہلے سے طے شدہ آفیشل کوآرڈینیشن کے تحت:
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے اپنے مکہ مکرمہ دفتر میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مفتی شیخ ڈاکٹر محمد تقی عثمانی کا استقبال کیا۔
ملاقات میں متعدد علمی موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جن میں قرآن وسنت کی نصوص پر مبنی شریعت اسلامیہ کی وسعت اور اس کا وسیع اور جامع افق، قرآن وسنت سے ماخوذ فقہی احکام اور مقاصد شریعت سے متعلقہ موضوعات شامل تھے۔
اس موقع پر محترم مفتی تقی عثمانی صاحب نے سیکرٹری جنرل رابطہ کو اپنی تالیف کردہ متعدد فقہی موسوعات بھی پیش فرمائے۔
سیکرٹری جنرل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے آج دوپہر ملائیشیا کے وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر ذو الکفل بن حسن کا استقبال کیا؛ سعودی عرب میں ملائیشیا کے سفیر بھی ہمراہ تھے
سیکرٹری جنرل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے سعودی عرب میں جمہوریہ گامبیا کے سفیر جناب مامبوری نجائی کا استقبال کیا