عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العيسى نے رابطہ کے ذیلی دفتر ریاض میں مملکت سعودی عرب میں متعین جمہوریہ گنی بساؤ کے غیر معمولی سفیر اور کمشنر جناب ڈینو سیدی سے ملاقات کی
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئر مین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العيسى نے رابطہ کے ذیلی دفتر ریاض میں مملکت سعودی عرب میں متعین جمہوریہ گنی بساؤ کے غیر معمولی سفیر اور کمشنر جناب ڈینو سیدی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر براعظم افریقہ میں رابطہ کی فکری اور ترقیاتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے باہمی تعاون کے فروغ کے امکانات پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔
سیکرٹری جنرل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے آج دوپہر ملائیشیا کے وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر ذو الکفل بن حسن کا استقبال کیا؛ سعودی عرب میں ملائیشیا کے سفیر بھی ہمراہ تھے
سیکرٹری جنرل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے سعودی عرب میں جمہوریہ گامبیا کے سفیر جناب مامبوری نجائی کا استقبال کیا