Skip to main navigation
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français
  • فارسی
  • Bahasa Indonesia

menu urdu

  • صفحہ اول
  • سیرت
    • سیرت
    • انعامات واعزازات
    • اعزازی ڈاکٹریٹ
    • جمعہ کے خطبات
    • متعدد تمغے اور مڈل
    • مکالمے
    • ڈاکٹریٹ مقالہ
  • عالمی اقدامات
    • اسلام کی خدمت
    • فلاحی اقدامات
    • عالمی امن کے لئے کاوشیں
  • خبریں
    • تازہ ترین
    • ملاقات-استقبال
    • شخصیات
  • عالمی سرگرمیاں
    • کانفرنسز
    • دورے
    • عالمی صحافت
    • شخصیات کے تاثرات
  • میڈیا سینٹر
    • حوالہ جات
    • ویڈیوز
    • انفوگرافکس
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français
  • فارسی
  • Bahasa Indonesia

عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی: اسلامی ممالک کی جانب سے ”اسلامی مکاتب فکر کے درمیان پل قائم کرنے کے چارٹر“کی توثیق اور اس کی سفارشات کو سراہنا، مشترکہ اسلامی کاوشوں کی راہ میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوا ہے

Breadcrumb

  • صفحہ اول
  • عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی: اسلامی ممالک کی جانب سے ”اسلامی مکاتب فکر کے درمیان پل قائم کرنے کے چارٹر“کی توثیق اور اس کی سفارشات کو سراہنا، مشترکہ اسلامی کاوشوں کی راہ میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوا ہے
عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی: اسلامی ممالک کی جانب سے ”اسلامی مکاتب فکر کے درمیان پل قائم کرنے کے چارٹر“کی توثیق اور اس کی سفارشات کو سراہنا، مشترکہ اسلامی کاوشوں کی راہ میں ایک اہم  پیش رفت ثابت ہوا ہے جمعرات, 10 October 2024 - 13:23

عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی: اسلامی ممالک کی جانب سے ”اسلامی مکاتب فکر کے درمیان پل قائم کرنے کے چارٹر“کی توثیق اور اس کی سفارشات کو سراہنا، مشترکہ اسلامی کاوشوں کی راہ میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوا ہے

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی: اسلامی ممالک کی جانب سے ”اسلامی مکاتب فکر کے درمیان پل قائم کرنے کے چارٹر“کی توثیق اور اس کی سفارشات کو سراہنا، مشترکہ اسلامی کاوشوں کی راہ میں ایک اہم  پیش رفت ثابت ہوا ہے، جو امت مسلمہ کی خدمت،اس کے درمیان اتحاد ویکجہتی کے فروغ اور  فرقہ وارانہ اختلافات اور تنازعات کو  روکنے میں معاون ہوگی۔
سیکرٹری جنرل عزت مآب شیخ ڈاکٹر #محمد_العیسی نے خادم حرمین شریفین اور ان کے ولی عہد حفظہما اللہ کا اس اہم کانفرنس ”اسلامی مکاتب فکر کے درمیان پل قائم کرنے کا چارٹر“ کی سرپرستی  اور بھرپور حمایت پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا، نیز مملکت سعودی عرب کی جانب سے امت مسلمہ کے اتحاد اور ا س کے تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے کی جانے والی عظیم کوششوں کو سراہا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس دستاویز کو اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے پچاسویں اجلاس میں منظور کیا گیا، جو کہ کیمرون کے دار الحکومت ”یاؤندے“ میں منعقد ہوا۔ اس توثیق کا مقصد رکن ممالک کی طرف سے اس تاریخی دستاویز کی اہمیت کو تسلیم کرنا ہے جس نے فرقہ وارانہ چپقلش سے بچنے کے لیے راستے ہموار کئے۔
دستاویز میں 28 نکات شامل ہیں جو اسلامی مکاتب فکر میں موجود تنوع، اختلافات اور تعدد کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہے۔ ان نکات کی بنیاد قرآن کریم اور سنت نبوی ﷺ کی تعلیمات پر ہے تاکہ امت مسلمہ کے اتحاد اور عمل کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لایا جا سکے۔
ہر مکتب فکر کی اپنی الگ شناخت ہے، اور ان اختلافات پر بات چیت اسلامی آداب اور حکمت کے مطابق ہونی چاہئے، تاکہ برادرانہ اور موثر مکالمے کے ذریعے تنازعات اور تصادم سے بچا جا سکے۔
مكمل  مواد: ”اسلامی مکاتب فکر کے درمیان پل قائم کرنے کا چارٹر“  جسے اسلامی تعاون تنظیم  کے رکن ممالک  نے کیمرون کے دار الحکومت یاؤندے میں منعقد ہونے والے حالیہ اجلاس میں نہایت سراہتے ہوئے توثیق کی ہے۔ یہ دستاویز خادم حرمین شریفین حفظہ اللہ کی عظیم سرپرستی کا شرف بھی حاصل کرچکی ہے۔
https://bit.ly/3A1qg87

عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی: اسلامی ممالک کی جانب سے ”اسلامی مکاتب فکر کے درمیان پل قائم کرنے کے چارٹر“کی توثیق اور اس کی سفارشات کو سراہنا، مشترکہ اسلامی کاوشوں کی راہ میں ایک اہم  پیش رفت ثابت ہوا ہے
”مرکاز البلد الامین“نے سیکرٹری جنرل رابطہ، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی ”اسلامی شخصیت کی تعمیر وتشکیل“ کے موضوع پر منعقدہ ایک مکالمہ کی نشست میں میزبانی کی

”مرکاز البلد الامین“نے سیکرٹری جنرل رابطہ، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی ”اسلامی شخصیت کی تعمیر وتشکیل“ کے موضوع پر منعقدہ ایک مکالمہ کی نشست میں میزبانی کی

مزید پڑھیے


عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے عالمی ٹیکنیکل قرآنی مراکز کے دوسرے کوآرڈینیشن فورم کے افتتاح کے موقع پر

عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے عالمی ٹیکنیکل قرآنی مراکز کے دوسرے کوآرڈینیشن فورم کے افتتاح کے موقع پر

مزید پڑھیے


اقتباس

” مسلمان وہ ہوتا ہے جو احسان کے ذریعے دل جیتتا ہے۔ وہ سب کے لیے خیر کا خواہاں ہوتا ہے، محبت اور الفت کو فروغ دیتا ہے، عطا کرتا ہے، خوشیاں بانٹتا ہے، معاف کرتا ہے، آسانی پیدا کرتا ہے اور سختی نہیں کرتا۔“

لنکس

  • انعامات واعزازات
  • متعدد تمغے اور مڈل
  • اعزازی ڈاکٹریٹ
  • عالمی میڈیا
  • جمعہ کے خطبات

عالمی سرگرمیاں

  • دورے
  • عالمی میڈیا
  • کانفرنسیں
  • ملاقات-استقبال

العربية |  Français | English  | اردو | Indonesian | Español | فارسي

تمام حقوق شيخ ڈاکٹر محمد العیسى ویب سائٹ کے نام محفوظ ہیں © 2026