Skip to main navigation
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français
  • فارسی
  • Bahasa Indonesia
  • Español

menu urdu

  • صفحہ اول
  • سیرت
    • سیرت
    • انعامات واعزازات
    • اعزازی ڈاکٹریٹ
    • جمعہ کے خطبات
    • متعدد تمغے اور مڈل
    • مکالمے
    • ڈاکٹریٹ مقالہ
  • عالمی اقدامات
    • اسلام کی خدمت
    • فلاحی اقدامات
    • عالمی امن کے لئے کاوشیں
  • خبریں
    • تازہ ترین
    • ملاقات-استقبال
    • شخصیات
  • عالمی سرگرمیاں
    • کانفرنسز
    • دورے
    • عالمی صحافت
    • شخصیات کے تاثرات
  • میڈیا سینٹر
    • حوالہ جات
    • ویڈیوز
    • انفوگرافکس
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français
  • فارسی
  • Bahasa Indonesia
  • Español

گزشتہ شام اطالوی صدر، جناب سرجیو ماتاریلا، نے روم میں صدارتی محل میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کا خیرمقدم کیا

Breadcrumb

  • صفحہ اول
  • گزشتہ شام اطالوی صدر، جناب سرجیو ماتاریلا، نے روم میں صدارتی محل میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کا خیرمقدم کیا
اطالوی صدر، جناب سرجیو ماتاریلا، نے روم میں صدارتی محل میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کا خیرمقدم کیا جمعرات, 30 January 2025 - 17:05

گزشتہ شام اطالوی صدر، جناب سرجیو ماتاریلا، نے روم میں صدارتی محل میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کا خیرمقدم کیا

گزشتہ شام اطالوی صدر، جناب سرجیو ماتاریلا، نے روم میں صدارتی محل میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات میں عالمی امن کے فروغ اور اقوام کے درمیان دوستی میں مذہبی کردار کی اہمیت پر تبادلہ خیال ہوا۔ جہاں اس حقیقت کو اجاگر کیا گیا کہ انسانی تاریخ میں کئی تنازعات کی جڑیں غلط مذہبی تعبیرات میں پیوست رہی ہیں۔
ڈاکٹر العیسی نے اس موقع پر وضاحت کی کہ اسلام تمام اقوام کے درمیان تعارف، انسانی وقار کے احترام اور پرامن بقائے باہمی کی دعوت دیتا ہے۔ انہوں نے ”میثاق مدینہ منورہ“  اور ” #میثاق_مکہ_مکرمہ“ کے اہم نکات پر روشنی بھی ڈالی۔
انہوں نے اطالوی صدر کے فلسطینی حقِ خودارادیت کے منصفانہ موقف، بالخصوص دو ریاستی حل کی ناگزیر حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر العیسی نے اٹلی کی مسلم قیادت کے ساتھ اپنی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے ان کے گہرے دینی و فکری شعور کو سراہا، جو حقیقی اسلامی تعلیمات کا عکاس ہے۔ ساتھ ہی، انہوں نے ان کے قومی تشخص پر فخر، ملکی دستور کے احترام، اور اطالوی معاشرے کے اتحاد میں مثالی بقائے باہمی کی بھی تعریف کی۔
صدر سرجیو ماتاریلا نے ڈاکٹر العیسی کی بین المذاہب اور بین الثقافتی امن کے فروغ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام کی اقدار خود بھی امن کی داعی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انتہا پسندی،کسی بھی مذہب کی نمائندہ نہیں ہوتی، بلکہ اس کے حاملین کی ذاتی سوچ کی عکاس ہوتی ہے۔ محترم صدر  نے ڈاکٹر العیسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب بھی اٹلی آئیں گے، انہیں خوش آمدید کہا جائے گا۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اطالوی صدر ملکی آئین کے تحت اٹلی کی قومی وحدت کی علامت، آئین کے محافظ، اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر ہونے کے ساتھ ساتھ، پارلیمنٹ کی تحلیل، عوامی ریفرنڈم کے اجرا اور رياستی عہدیداروں کے تقرر جیسے اہم اختیارات بھی رکھتے ہیں۔

اطالوی صدر، جناب سرجیو ماتاریلا، نے روم میں صدارتی محل میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کا خیرمقدم کیا

”مرکاز البلد الامین“نے سیکرٹری جنرل رابطہ، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی ”اسلامی شخصیت کی تعمیر وتشکیل“ کے موضوع پر منعقدہ ایک مکالمہ کی نشست میں میزبانی کی

”مرکاز البلد الامین“نے سیکرٹری جنرل رابطہ، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی ”اسلامی شخصیت کی تعمیر وتشکیل“ کے موضوع پر منعقدہ ایک مکالمہ کی نشست میں میزبانی کی

مزید پڑھیے

عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے عالمی ٹیکنیکل قرآنی مراکز کے دوسرے کوآرڈینیشن فورم کے افتتاح کے موقع پر

عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے عالمی ٹیکنیکل قرآنی مراکز کے دوسرے کوآرڈینیشن فورم کے افتتاح کے موقع پر

مزید پڑھیے

اقتباس

” مسلمان وہ ہوتا ہے جو احسان کے ذریعے دل جیتتا ہے۔ وہ سب کے لیے خیر کا خواہاں ہوتا ہے، محبت اور الفت کو فروغ دیتا ہے، عطا کرتا ہے، خوشیاں بانٹتا ہے، معاف کرتا ہے، آسانی پیدا کرتا ہے اور سختی نہیں کرتا۔“

لنکس

  • انعامات واعزازات
  • متعدد تمغے اور مڈل
  • اعزازی ڈاکٹریٹ
  • عالمی میڈیا
  • جمعہ کے خطبات

عالمی سرگرمیاں

  • دورے
  • عالمی میڈیا
  • کانفرنسیں
  • ملاقات-استقبال

العربية |  Français | English  | اردو | Indonesian | Español | فارسي

تمام حقوق شيخ ڈاکٹر محمد العیسى ویب سائٹ کے نام محفوظ ہیں © 2026