Skip to main navigation
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français
  • فارسی
  • Bahasa Indonesia
  • Español

menu urdu

  • صفحہ اول
  • سیرت
    • سیرت
    • انعامات واعزازات
    • اعزازی ڈاکٹریٹ
    • جمعہ کے خطبات
    • متعدد تمغے اور مڈل
    • مکالمے
    • ڈاکٹریٹ مقالہ
  • عالمی اقدامات
    • اسلام کی خدمت
    • فلاحی اقدامات
    • عالمی امن کے لئے کاوشیں
  • خبریں
    • تازہ ترین
    • ملاقات-استقبال
    • شخصیات
  • عالمی سرگرمیاں
    • کانفرنسز
    • دورے
    • عالمی صحافت
    • شخصیات کے تاثرات
  • میڈیا سینٹر
    • حوالہ جات
    • ویڈیوز
    • انفوگرافکس
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français
  • فارسی
  • Bahasa Indonesia
  • Español

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں واقع معروف تحقیقی ادارے ”ہنری جیکسن انسٹیٹیوٹ“ نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کے ساتھ ایک فکری نشست کا اہتمام کیا

Breadcrumb

  • صفحہ اول
  • برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں واقع معروف تحقیقی ادارے ”ہنری جیکسن انسٹیٹیوٹ“ نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کے ساتھ ایک فکری نشست کا اہتمام کیا
برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں واقع معروف تحقیقی ادارے ”ہنری جیکسن انسٹیٹیوٹ“ نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کے ساتھ ایک فکری نشست کا اہتمام کیا۔ سنیچر, 21 June 2025 - 21:40

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں واقع معروف تحقیقی ادارے ”ہنری جیکسن انسٹیٹیوٹ“ نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کے ساتھ ایک فکری نشست کا اہتمام کیا

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں واقع معروف تحقیقی ادارے ”ہنری جیکسن انسٹیٹیوٹ“ نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کے ساتھ ایک فکری نشست کا اہتمام کیا۔

اس مکالمے میں اس امر پر زور دیا گیا کہ اسلامی پیغام دراصل مکالمہ، افہام وتفہیم، اور بقائے باہمی کی دعوت ہے، اور یہ دنیا کی تمام متنوع اقوام ومذاہب کے مابین امن وہم آہنگی کو بنیادی حیثیت دیتا ہے۔

شیخ العیسی نے اس موقع پر برطانیہ میں مقیم مسلم کمیونٹی کا بطورِ خاص ذکر کرتے ہوئے ان کی قانون پسندی، معاشرتی ہم آہنگی میں مثبت شرکت اور برطانیہ کی تعمیر میں فعال کردار کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ #رابطہ_عالم_اسلامی کے پاس موجود مصدقہ رپورٹس اور برطانوی اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں سے بھی ان امور کی بھرپور تصدیق ہوتی ہے۔

آپ نے یہ بھی واضح کیا کہ برطانوی مسلم برادری یورپ کے چار بڑے ممالک میں مسلم آبادی کے اعتبار سے نمایاں مقام رکھتی ہے، اور حالیہ برسوں میں مسلم اقلیت کی اعلیٰ ریاستی اداروں میں شمولیت کی شرح اور سطح کے اعتبار سے برطانیہ سرِفہرست ہے۔

نشست میں باشعور خاندان، مؤثر تعلیم، اور ذمہ دار میڈیا کے کردار پر بھی گفتگو ہوئی، جو معاشرتی شعور، فکری تحفظ، اور انتہا پسندی جیسے نظریات کے انسداد میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

شیخ العیسی نے شاہ چارلس کے دو لیکچرز ”اسلام اور مغرب“ اور”اسلام اور ماحولیات“ کا بطور خاص ذکر کیا، اور ان کے غیر جانب دارانہ ومخلصانہ جذبات کی تعریف کی۔ آپ نے بتایا کہ انہیں بکنگھم پیلس میں ایک شاہی استقبالیے کے دوران شاہ چارلس سے ملاقات کا موقع ملا، جس میں آپ نے #رابطہ_عالم_اسلامی کے تحت کام کرنے والے دنیا بھر کے مسلم علماء ومفکرین کی جانب سے نیک تمنائیں اور تعریفی کلمات پیش کئے۔

یہ سب ایسے وقت میں سامنے آیا جب دنیا بھر میں اسلاموفوبیا تیزی سے پھیل رہا تھا اور اسلام دشمن شدت پسند بیانیے زور پکڑ رہے تھے۔

شیخ العیسی نے واضح کیا کہ اسلام کی اصل نمائندگی اس کی اعتدال پسند تعلیمات کے ذریعے ہوتی ہے، جو دنیا کے سامنے مستند اسلامی عالمی اداروں کے توسط سے آتی ہے۔ رابطہ عالم اسلامی اس ضمن میں ایک نمایاں اور مؤثر ادارہ ہے، جس نے عصرِ حاضر کی ایک عظیم الشان دستاویز #میثاق_مکہ_مکرمہ پیش کی، جس پر دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 1200 سے زائد جید علمائے کرام اور مفتیان عظام نے دستخط کئے۔(اجلاس کے دوران میثاق کے اہم نکات حاضرین کو پیش کئے گئے، اور اس کی مطبوعہ نقول بھی تقسیم کی گئیں۔ یاد رہے کہ برطانوی مسلمانوں نے مارچ 2023 میں لندن میں منعقدہ اپنی قومی کانفرنس میں اس دستاویز کو ایک رہنما اور مؤثر مذہبی آئینی اعلامیہ قرار دیا تھا، جو عالم اسلام کے اجماعی شعور کا مظہر ہے اور خانہ کعبہ کے قرب میں مکہ مکرمہ سے جاری کیا گیا)۔

آپ نے مزید وضاحت کی کہ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) بھی اسلامی دنیا کی سطح پر ایک اہم بین الاقوامی ادارہ ہے جو مسلم دنیا کے مؤقف کی نمائندگی کرتا ہے۔

نشست کے اختتام پر شیخ العیسی نے رابطہ عالم اسلامی کی عالمی سرگرمیوں اور خدمات سے متعلق شرکاء کے سوالات کے تفصیلی اور مدلل جوابات دیئے۔ 

رابطہ عالم اسلامی نمایاں تحقیقی وفکری پلیٹ فارمز اور معروف عالمی فورمز میں ایک سنجیدہ اور متوازن اسلامی بیانیے کے ساتھ اپنی مؤثر موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے

رابطہ عالم اسلامی نمایاں تحقیقی وفکری پلیٹ فارمز اور معروف عالمی فورمز میں ایک سنجیدہ اور متوازن اسلامی بیانیے کے ساتھ اپنی مؤثر موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے

مزید پڑھیے


رابطہ عالم اسلامی عالمی سطح کے بڑے تحقیقی وفکری مراکز اور عالمی فورمز میں اپنی مؤثر موجودگی جاری رکھے ہوئے ہے، ایک ایسے اسلامی بیانیے کے ساتھ جو اپنی فکری بصیرت اور علمی اہلیت کے ذریعے ہمارے دینِ حنیف کی حقیقی تصویر پیش کرتا ہے

رابطہ عالم اسلامی عالمی سطح کے بڑے تحقیقی وفکری مراکز اور عالمی فورمز میں اپنی مؤثر موجودگی جاری رکھے ہوئے ہے، ایک ایسے اسلامی بیانیے کے ساتھ جو اپنی فکری بصیرت اور علمی اہلیت کے ذریعے ہمارے دینِ حنیف کی حقیقی…

مزید پڑھیے


اقتباس

” مسلمان وہ ہوتا ہے جو احسان کے ذریعے دل جیتتا ہے۔ وہ سب کے لیے خیر کا خواہاں ہوتا ہے، محبت اور الفت کو فروغ دیتا ہے، عطا کرتا ہے، خوشیاں بانٹتا ہے، معاف کرتا ہے، آسانی پیدا کرتا ہے اور سختی نہیں کرتا۔“

لنکس

  • انعامات واعزازات
  • متعدد تمغے اور مڈل
  • اعزازی ڈاکٹریٹ
  • عالمی میڈیا
  • جمعہ کے خطبات

عالمی سرگرمیاں

  • دورے
  • عالمی میڈیا
  • کانفرنسیں
  • ملاقات-استقبال

العربية |  Français | English  | اردو | Indonesian | Español | فارسي

تمام حقوق شيخ ڈاکٹر محمد العیسى ویب سائٹ کے نام محفوظ ہیں © 2026