Skip to main navigation
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français
  • فارسی
  • Bahasa Indonesia
  • Español

menu urdu

  • صفحہ اول
  • سیرت
    • سیرت
    • انعامات واعزازات
    • اعزازی ڈاکٹریٹ
    • جمعہ کے خطبات
    • متعدد تمغے اور مڈل
    • مکالمے
    • ڈاکٹریٹ مقالہ
  • عالمی اقدامات
    • اسلام کی خدمت
    • فلاحی اقدامات
    • عالمی امن کے لئے کاوشیں
  • خبریں
    • تازہ ترین
    • ملاقات-استقبال
    • شخصیات
  • عالمی سرگرمیاں
    • کانفرنسز
    • دورے
    • عالمی صحافت
    • شخصیات کے تاثرات
  • میڈیا سینٹر
    • حوالہ جات
    • ویڈیوز
    • انفوگرافکس
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français
  • فارسی
  • Bahasa Indonesia
  • Español

اسلامی دینی قیادت کے ساتھ اپنی نوعیت کی پہلی ملاقات: برطانوی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور اعلیٰ قیادت کا سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کا خیر مقدم

Breadcrumb

  • صفحہ اول
  • اسلامی دینی قیادت کے ساتھ اپنی نوعیت کی پہلی ملاقات: برطانوی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور اعلیٰ قیادت کا سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کا خیر مقدم
اسلامی دینی قیادت کے ساتھ اپنی نوعیت کی پہلی ملاقات:  برطانوی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور اعلیٰ قیادت کا سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی  کا خیر مقدم منگل, 24 June 2025 - 18:10

اسلامی دینی قیادت کے ساتھ اپنی نوعیت کی پہلی ملاقات: برطانوی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور اعلیٰ قیادت کا سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کا خیر مقدم

اسلامی دینی قیادت کے ساتھ اپنی نوعیت کی پہلی ملاقات:

برطانوی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور اعلیٰ قیادت کا سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی  کا خیر مقدم

لندن:
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے لندن میں برطانوی پارلیمنٹ کے اسپیکر، معزز سر لنڈسی ہوئل سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات میں مذہبی اور نسلی طور پر متنوع معاشروں میں سماجی اتحاد کے بنیادی اصولوں پر گفتگو ہوئی، جن میں سب سے اہم باہمی احترام اور قومی ہم آہنگی کو درپیش خطرات کے انسداد کے لیے مؤثر قانون سازی کا پہلو نمایاں تھا۔ خاص طور پر اُن عناصر کا سدباب جن میں نفرت انگیز تقاریر، امتیازی سلوک، اور علیحدگی پر مبنی رویے شامل ہیں، جو قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبے کو کمزور کرتے ہیں، بالخصوص جب یہ متنوع معاشروں میں بعض بااثر اداروں کی جانب سے سامنے آئیں۔
اس موقع پر، اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹر (نیویارک) میں پیش کیے گئے رابطہ عالم اسلامی کے عالمی اقدام ”مشرق و مغرب کے درمیان تعاون اور تفاہم کے پل“ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں عالمی تنظیموں، فکری اداروں، اعلیٰ سرکاری، پارلیمانی اور مذہبی قیادتوں نے شرکت کی تھی۔
شیخ العیسی نے اس بات پر زور دیا کہ برطانیہ کے مسلمان دینی اور قومی سطح پر بہت باشعور اور قانون پسند شہری ہیں، اور اگر کہیں کچھ الگ تھلگ آوازیں موجود بھی ہوں تو ان کا حال دنیا بھر میں اُن کے ہم منصبوں جیسا ہے، وہ صرف اپنی نمائندگی کرتے ہیں، اسلام کی نہیں۔ اسلامی اقدار وہی ہیں جو برطانوی مسلمانوں کی اکثریت کو تشکیل دیتی ہیں،جن میں اپنے وطن اور اس کے نظام سے وفاداری، قوانین کا احترام، اور متنوع معاشرتی اقدار کے ساتھ فخر شامل ہے۔
ملاقات کے بعد، اسپیکر برطانوی پارلیمنٹ نے عزت مآب سیکرٹری جنرل کو پارلیمان کے مختلف حصوں کا خصوصی دورہ کرایا۔
اسی سلسلے میں، برطانوی پارلیمنٹ کی  مرکزی اجلاس گاہ میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل  اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی کے اعزاز میں ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں اسپیکر سمیت متعدد معزز اراکینِ پارلیمان شریک ہوئے۔
نشست کے دوران برطانوی معاشرے کے مختلف طبقات کے مابین انضمام، ہم آہنگی، اور شدت پسندی و نفرت انگیزی کے انسداد پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس کے ساتھ ساتھ رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے تہذیبوں اور اقوام کے مابین مکالمے اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کے عالمی اقدامات کو بھی سراہا گیا۔
 
”مرکاز البلد الامین“نے سیکرٹری جنرل رابطہ، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی ”اسلامی شخصیت کی تعمیر وتشکیل“ کے موضوع پر منعقدہ ایک مکالمہ کی نشست میں میزبانی کی

مزید پڑھیے

عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے عالمی ٹیکنیکل قرآنی مراکز کے دوسرے کوآرڈینیشن فورم کے افتتاح کے موقع پر

اقتباس

” مسلمان وہ ہوتا ہے جو احسان کے ذریعے دل جیتتا ہے۔ وہ سب کے لیے خیر کا خواہاں ہوتا ہے، محبت اور الفت کو فروغ دیتا ہے، عطا کرتا ہے، خوشیاں بانٹتا ہے، معاف کرتا ہے، آسانی پیدا کرتا ہے اور سختی نہیں کرتا۔“

لنکس

  • انعامات واعزازات
  • متعدد تمغے اور مڈل
  • اعزازی ڈاکٹریٹ
  • عالمی میڈیا
  • جمعہ کے خطبات

عالمی سرگرمیاں

  • دورے
  • عالمی میڈیا
  • کانفرنسیں
  • ملاقات-استقبال

العربية |  Français | English  | اردو | Indonesian | Español | فارسي

تمام حقوق شيخ ڈاکٹر محمد العیسى ویب سائٹ کے نام محفوظ ہیں © 2026