Skip to main navigation
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français
  • فارسی
  • Bahasa Indonesia
  • Español

menu urdu

  • صفحہ اول
  • سیرت
    • سیرت
    • انعامات واعزازات
    • اعزازی ڈاکٹریٹ
    • جمعہ کے خطبات
    • متعدد تمغے اور مڈل
    • مکالمے
    • ڈاکٹریٹ مقالہ
  • عالمی اقدامات
    • اسلام کی خدمت
    • فلاحی اقدامات
    • عالمی امن کے لئے کاوشیں
  • خبریں
    • تازہ ترین
    • ملاقات-استقبال
    • شخصیات
  • عالمی سرگرمیاں
    • کانفرنسز
    • دورے
    • عالمی صحافت
    • شخصیات کے تاثرات
  • میڈیا سینٹر
    • حوالہ جات
    • ویڈیوز
    • انفوگرافکس
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français
  • فارسی
  • Bahasa Indonesia
  • Español

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی کابل میں افغان وزیر خارجہ اور داخلہ سے ملاقات

Breadcrumb

  • صفحہ اول
  • رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی کابل میں افغان وزیر خارجہ اور داخلہ سے ملاقات
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی کابل میں افغان وزیر خارجہ اور داخلہ سے ملاقات جمعرات, 24 July 2025 - 16:39

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی کابل میں افغان وزیر خارجہ اور داخلہ سے ملاقات

کابل:
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی  نے کابل میں  وزیراعظم ہاؤس کے سیکیورٹی کونسل کے مرکزی دفتر میں افغانستان کے وزیر خارجہ، مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں اسلامی یکجہتی، اسلام کی اصل تصویر، عدل وحقوق کے فروغ، اس کی اعتدال پسندی اور عالمگیر رحمت کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر قرآنِ کریم، سنتِ نبوی اور سیرتِ طیبہ کی روشنی میں اسلام کی حقیقی رواداری اور اس کے انفرادی واجتماعی رویّوں پر اثرات کو نمایاں کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
ملاقات میں ان اہم مقاصد کے حصول میں درپیش چیلنجز کا بھی جائزہ لیا گیا،  بالخصوص موجودہ دور کے تناظر میں: ان میں سرفہرست مختلف اہم اور عمومی مسائل میں اجتہادی تضادات تھے، جن میں امت میں اتفاق رائے پیدا کرنا ناگزیرہے۔  اسی سیاق میں  ”میثاق مکہ مکرمہ“  اور  ”اسلامی مکاتب فکر کے درمیان پلوں کی تعمیر“ جیسے چارٹرز کے مندرجات  کو سراہا گیا، اور اس میدان میں رابطہ کی ”اسلامی فقہ کونسل“ کے مؤثر کردار پر روشنی ڈالی گئی، جو کہ قدیم ترین فقہی اداره ہے اور امتِ مسلمہ کے  جملہ  مفتیانِ کرام اور جید علماء کو یکجا کرتا ہے۔
اسی طرح  اُن رسوم وروایات سے  متعلق چیلنجز پر بھی گفتگو ہوئی، جو بعض مسلم معاشروں میں رائج اور شریعت سے متصادم ہیں ،  خواہ وہ داخلی سطح پر ہوں یا بیرونی دنیا میں،  اس کے سدِّباب کے لیے حکمت ونرمی سے نصیحت، شرعی شعور کی ترویج، اور اُن خلاؤں سے فائدہ اٹھانے والوں کو — خواہ دانستہ ہوں یا نادانستہ — اسلام کو بدنام کرنے اور ”اسلاموفوبیا“ جیسے نظریات کو ہوا دینے سے روکنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
شیخ العیسی نے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جنگ میں افغان حکومت کی کوششوں کو  بھی سراہا۔
اسی دورے کے دوران، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے کابل میں ہی وزیر داخلہ، خلیفہ سراج الدین حقانی سے بھی قصر ”شہار شنار“ میں ملاقات کی۔
ملاقات میں افغان حکومت کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ 
دونوں جانب سے اس امر پر زور دیا گیا کہ امتِ مسلمہ کے اتحاد واتفاق کی حیثیت نہایت اہم ہے، جبکہ اختلاف وانتشار امت کی باہمی یکجہتی اور اسلام کی ساکھ کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں، اور ان کے نقصانات اُن اجتہادی مسائل میں فرض کی جانے والی مصلحتوں سے کہیں زیادہ سنگین ہیں، جن کا بعض اہلِ علم دعویٰ کرتے ہیں۔ یہ اصول تمام اسلامی مکاتبِ فکر کے مسلمہ قاعدے، یعنی مصالح اور مفاسد کے موازنے کے تحت طے شدہ ہے۔
 

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی کابل میں افغان وزیر خارجہ اور داخلہ سے ملاقات
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی کابل میں افغان وزیر خارجہ اور داخلہ سے ملاقات
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی کابل میں افغان وزیر خارجہ اور داخلہ سے ملاقات
”مرکاز البلد الامین“نے سیکرٹری جنرل رابطہ، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی ”اسلامی شخصیت کی تعمیر وتشکیل“ کے موضوع پر منعقدہ ایک مکالمہ کی نشست میں میزبانی کی

”مرکاز البلد الامین“نے سیکرٹری جنرل رابطہ، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی ”اسلامی شخصیت کی تعمیر وتشکیل“ کے موضوع پر منعقدہ ایک مکالمہ کی نشست میں میزبانی کی

مزید پڑھیے


عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے عالمی ٹیکنیکل قرآنی مراکز کے دوسرے کوآرڈینیشن فورم کے افتتاح کے موقع پر

عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے عالمی ٹیکنیکل قرآنی مراکز کے دوسرے کوآرڈینیشن فورم کے افتتاح کے موقع پر

مزید پڑھیے


اقتباس

” مسلمان وہ ہوتا ہے جو احسان کے ذریعے دل جیتتا ہے۔ وہ سب کے لیے خیر کا خواہاں ہوتا ہے، محبت اور الفت کو فروغ دیتا ہے، عطا کرتا ہے، خوشیاں بانٹتا ہے، معاف کرتا ہے، آسانی پیدا کرتا ہے اور سختی نہیں کرتا۔“

لنکس

  • انعامات واعزازات
  • متعدد تمغے اور مڈل
  • اعزازی ڈاکٹریٹ
  • عالمی میڈیا
  • جمعہ کے خطبات

عالمی سرگرمیاں

  • دورے
  • عالمی میڈیا
  • کانفرنسیں
  • ملاقات-استقبال

العربية |  Français | English  | اردو | Indonesian | Español | فارسي

تمام حقوق شيخ ڈاکٹر محمد العیسى ویب سائٹ کے نام محفوظ ہیں © 2026