کلام اللہ کی خدمت کے جذبے کے تحت، مکہ مکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کے صدر دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں قرآن کریم کی تعلیم، قراءت اور تدريس کے ماہر علما، محققین، اور اس عمل سے وابستہ تجربہ کار افراد نے شرکت کی۔
”بے شک ہم نے ہی اس ذکر(قرآن) کو نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں“۔
کلام اللہ کی خدمت کے جذبے کے تحت، مکہ مکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کے صدر دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں قرآن کریم کی تعلیم، قراءت اور تدريس کے ماہر علما، محققین، اور اس عمل سے وابستہ تجربہ کار افراد نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے پچاس تکنیکی قرآنی مدارس کے نمائندگان شریک ہوئے، جو عصرِ حاضر میں جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعے آن لائن تعلیمِ قرآن کے شعبے میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں۔
”مرکاز البلد الامین“نے سیکرٹری جنرل رابطہ، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی ”اسلامی شخصیت کی تعمیر وتشکیل“ کے موضوع پر منعقدہ ایک مکالمہ کی نشست میں میزبانی کی
عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے عالمی ٹیکنیکل قرآنی مراکز کے دوسرے کوآرڈینیشن فورم کے افتتاح کے موقع پر