Skip to main navigation
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français
  • فارسی
  • Bahasa Indonesia
  • Español

menu urdu

  • صفحہ اول
  • سیرت
    • سیرت
    • انعامات واعزازات
    • اعزازی ڈاکٹریٹ
    • جمعہ کے خطبات
    • متعدد تمغے اور مڈل
    • مکالمے
    • ڈاکٹریٹ مقالہ
  • عالمی اقدامات
    • اسلام کی خدمت
    • فلاحی اقدامات
    • عالمی امن کے لئے کاوشیں
  • خبریں
    • تازہ ترین
    • ملاقات-استقبال
    • شخصیات
  • عالمی سرگرمیاں
    • کانفرنسز
    • دورے
    • عالمی صحافت
    • شخصیات کے تاثرات
  • میڈیا سینٹر
    • حوالہ جات
    • ویڈیوز
    • انفوگرافکس
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français
  • فارسی
  • Bahasa Indonesia
  • Español

معاصر تاریخ میں کسی مسلم شخصیت کی اپنی نوعیت کی پہلی تقریب رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا غرناطہ کے ”قصر الحمراء“ میں خطاب

Breadcrumb

  • صفحہ اول
  • معاصر تاریخ میں کسی مسلم شخصیت کی اپنی نوعیت کی پہلی تقریب رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا غرناطہ کے ”قصر الحمراء“ میں خطاب
معاصر تاریخ  میں کسی مسلم شخصیت کی  اپنی نوعیت کی پہلی تقریب رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا غرناطہ کے ”قصر الحمراء“ میں خطاب سوموار, 17 November 2025 - 19:02

معاصر تاریخ میں کسی مسلم شخصیت کی اپنی نوعیت کی پہلی تقریب رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا غرناطہ کے ”قصر الحمراء“ میں خطاب


غرناطہ:
ایک مسلم شخصیت کی میزبانی میں، جو معاصر تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی مثال ہے، رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل، چیئرمین مسلم علماء کونسل،  عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے غرناطہ شہر میں واقع ”قصر الحمراء“ کے لیکچر ہال میں ایک لیکچر دیا، جس کا عنوان تھا:  ”اقوامِ متحدہ کے منشور کے بعد اقوام و ملّتوں کے مابین تصادم اور تقسیم کے خطرات میں کمی کے لیے مکالماتی سفارت کاری کے تجربات اور تصورات“۔ اس تقریب میں قصر الحمراء ایسوسی ایشن کے سربراہ، غرناطہ کی نمائندگی کرنے والے ہسپانوی سینیٹ کے رکن، اور متعدد ممتاز دانش وروں، اہلِ فکر، اور علمی و تہذیبی حلقوں کی شخصیات نے شرکت کی۔
اپنے خطاب میں ڈاکٹر العیسی نے  اقوام اور ملتوں  کے درمیان تنازعات اور تقسیم کو روکنے میں مکالمے کے کلیدی کردار پر زور دیا، اور اس بات کی تاکید کی کہ مکالمہ ہمارے زمانے کے مسائل میں ایک بنیادی ستون کی حیثیت رکھتا ہے، کیونکہ یہ تبادلہ خیال کا مہذب طریقہ ہے۔
ڈاکٹر العیسی نے مکالمے کی نوعیت اور اس کی حقیقت پر بھی روشنی ڈالی، اور ان چند خصوصیات کا بھی ذکر کیا جو ایک سنجیدہ مکالمے میں اس کے مقاصد کے حصول کے لیے ضروری ہیں ۔ اس ضمن میں انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ مؤثر مکالمہ ہی ”حفاظتی امن“  کا آغاز ہے جو دنیا کو جنگوں اور تباہی سے بچاتا ہے، اس اعتبار سے مکالمہ کوئی اختیاری چیز نہیں کہ چاہیں تو کریں اور چاہیں تو نہ کریں؛ بلکہ یہ وہ واحد پناہ گاہ ہے جہاں دنیا کے دانا اور دانش مند اکٹھے ہوتے ہیں ۔  دوسرے الفاظ میں، مکالمہ وہ فن ہے جو غلط فہمیوں اور باہمی مفادات کی کشمکش کو ایسے مشترکہ بنیادوں میں بدل دیتا ہے جہاں سب تسامح، رواداری اور قربت کے ساتھ رہ سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تنازعات آراء یا مؤقف کے اختلاف سے نہیں جنم لیتے، بلکہ ایک دوسرے سے دور ہونے، اضطراب پیدا ہونے اور غلط بیانیوں کے در آنے سے شروع ہوتے ہیں۔
لیکچر کے بعد، شرکاء نے ڈاکٹر العیسی سے گفتگو کی اور موضوع سے متعلق مختلف اہم پہلوؤں پر سوالات و تبادلۂ خیال کیا۔

معاصر تاریخ  میں کسی مسلم شخصیت کی  اپنی نوعیت کی پہلی تقریب رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا غرناطہ کے ”قصر الحمراء“ میں خطاب
معاصر تاریخ  میں کسی مسلم شخصیت کی  اپنی نوعیت کی پہلی تقریب رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا غرناطہ کے ”قصر الحمراء“ میں خطاب
”مرکاز البلد الامین“نے سیکرٹری جنرل رابطہ، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی ”اسلامی شخصیت کی تعمیر وتشکیل“ کے موضوع پر منعقدہ ایک مکالمہ کی نشست میں میزبانی کی

”مرکاز البلد الامین“نے سیکرٹری جنرل رابطہ، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی ”اسلامی شخصیت کی تعمیر وتشکیل“ کے موضوع پر منعقدہ ایک مکالمہ کی نشست میں میزبانی کی

مزید پڑھیے


عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے عالمی ٹیکنیکل قرآنی مراکز کے دوسرے کوآرڈینیشن فورم کے افتتاح کے موقع پر

عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے عالمی ٹیکنیکل قرآنی مراکز کے دوسرے کوآرڈینیشن فورم کے افتتاح کے موقع پر

مزید پڑھیے


اقتباس

” مسلمان وہ ہوتا ہے جو احسان کے ذریعے دل جیتتا ہے۔ وہ سب کے لیے خیر کا خواہاں ہوتا ہے، محبت اور الفت کو فروغ دیتا ہے، عطا کرتا ہے، خوشیاں بانٹتا ہے، معاف کرتا ہے، آسانی پیدا کرتا ہے اور سختی نہیں کرتا۔“

لنکس

  • انعامات واعزازات
  • متعدد تمغے اور مڈل
  • اعزازی ڈاکٹریٹ
  • عالمی میڈیا
  • جمعہ کے خطبات

عالمی سرگرمیاں

  • دورے
  • عالمی میڈیا
  • کانفرنسیں
  • ملاقات-استقبال

العربية |  Français | English  | اردو | Indonesian | Español | فارسي

تمام حقوق شيخ ڈاکٹر محمد العیسى ویب سائٹ کے نام محفوظ ہیں © 2026