Skip to main navigation
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français
  • فارسی
  • Bahasa Indonesia
  • Español

menu urdu

  • صفحہ اول
  • سیرت
    • سیرت
    • انعامات واعزازات
    • اعزازی ڈاکٹریٹ
    • جمعہ کے خطبات
    • متعدد تمغے اور مڈل
    • مکالمے
    • ڈاکٹریٹ مقالہ
  • عالمی اقدامات
    • اسلام کی خدمت
    • فلاحی اقدامات
    • عالمی امن کے لئے کاوشیں
  • خبریں
    • تازہ ترین
    • ملاقات-استقبال
    • شخصیات
  • عالمی سرگرمیاں
    • کانفرنسز
    • دورے
    • عالمی صحافت
    • شخصیات کے تاثرات
  • میڈیا سینٹر
    • حوالہ جات
    • ویڈیوز
    • انفوگرافکس
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français
  • فارسی
  • Bahasa Indonesia
  • Español

سيكرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں واقع سرکاری اسلامی یونیورسٹی ”شریف ہدایۃ اللہ “ میں ایک عمومی لیکچر دیا

Breadcrumb

  • صفحہ اول
  • سيكرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں واقع سرکاری اسلامی یونیورسٹی ”شریف ہدایۃ اللہ “ میں ایک عمومی لیکچر دیا
سيكرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں واقع سرکاری اسلامی یونیورسٹی ”شریف ہدایۃ اللہ “ میں ایک عمومی لیکچر دیا جمعرات, 4 December 2025 - 11:47

سيكرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں واقع سرکاری اسلامی یونیورسٹی ”شریف ہدایۃ اللہ “ میں ایک عمومی لیکچر دیا

آج دوپہر:

سيكرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں واقع سرکاری اسلامی یونیورسٹی ”شریف ہدایۃ اللہ “ میں ایک عمومی لیکچر دیا۔ یہ یونیورسٹی ملک کی قدیم ترین اور سب سے بڑی درسگاہوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں دو ہزار اساتذہ تدریس سے منسلک ہیں۔لیکچر میں یونیورسٹی کے صدر اور اُن کے نوّاب، انتظامیہ کے ذمہ داران، اساتذۂ کرام، تحقیق واعلیٰ تعلیم کے طلبہ، اور انڈونیشیا کے مذہبی وفکری اداروں کے نمائندگان شریک ہوئے۔

ڈاکٹر العیسی نے اس علمی لیکچر میں رابطہ عالم اسلامی کی اعتدال اور بقائے باہمی کے اصولوں کو مضبوط کرنے کی کوششوں پر روشنی ڈالی، یہاں تک کہ آج یہ ادارہ اس میدان میں عالمی سطح پر ایک سرکردہ مرجع بن چکا ہے۔ یہ کوششیں ایک ایسے اسلامی منہج پر مبنی ہیں جو اسلام کے پیغام کے صحیح فہم پر استوار ہے، جو رحمت، عدل اور میانہ روی پر قائم ہے۔

لیکچر میں رابطہ کی جاری کردہ اہم تاریخی دستاویزات کا بھی تذکرہ کیا گیا، جن میں سرفہرست”میثاقِ مکہ مکرمہ“ ہے،جو امت کے اکابر علماء کے اتفاق سے منظور ہوئی اور اسے اعتدال پسند اسلامی فکر کے فروغ اور انتہاپسند بیانیے کے مقابلے میں ایک بنیادی اصلاحی دستاویز قرار دیا جاتا ہے۔

اسی طرح ”اسلامی مکاتبِ فکر کے درمیان پل قائم کرنے کے چارٹر“ کا جائزہ بھی پیش کیا گیا، جس نے امت کے بڑے مشترکات کو اجاگر کیا، صفِ واحد کی تاکید کی، اور اختلافِ رائے کو علمی تنوع اور اسلامی روایت کی وسعت قرار دیتے ہوئے اسے امت کی فکری دولت بتایا، نہ کہ اختلاف و تنازع کا سبب۔

ڈاکٹر العيسی نے اس بات کی جانب بھی اشارہ کیا کہ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رکن ممالک نے ”میثاق مکہ مکرمہ“ کی توثیق کی ہے، اور اسلامی ممالک میں مذہبی، تعلیمی اور ثقافتی اداروں میں اس سے استفادہ کرنے کی سفارش کی ہے۔

اسی طرح تنظیم کے رکن ممالک نے ”اسلامی مکاتبِ فکر کے مابین پل قائم“ کرنے کے تاریخی جامع کانفرنس کو بھی سراہا اور اس کے نتائج کو ایک ایسی راہنما دستاویز قرار دیا جو امت کے مشترکہ مذہبی کام کے لیے روڈ میپ کی حیثیت رکھتی ہے، خصوصاً ان بڑی اسلامی چیلنجز کے تناظر میں جنہیں متحدہ علمی موقف کی ضرورت ہے، جیسے اسلاموفوبیا، جس کی جڑ میں غلط فہمیاں، دانستہ تحریفات اور بے بنیاد شبہات پائے جاتے ہیں، جن کا جواب ایک متحد اسلامی خطاب سے دیا جانا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ اس دستاویز کو اسلامی ممالک میں فعال کرنے کے لیے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور تنظیم تعاون اسلامی کے سیکرٹری جنرل کے درمیان ایک تعاون معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

لیکچر میں ”مشرق ومغرب کے درمیان پلوں کی تعمیر“ کے اقدام پر بھی بات کی گئی، جسے رابطہ عالم اسلامی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے شروع کیا تھا، جس میں بین الاقوامی تنظیم کے رہنماؤں، اور دنیا بھر سے مذہبی قیادتوں، پارلیمانی اور فکری شخصیات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس اقدام کا مقصد دنیا کے لوگوں کے درمیان مؤثر دوستی اور ٹھوس تعاون کو فروغ دینا ہے تاکہ ان کے امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کو حاصل کیا جا سکے، اور جامع انسانی مشترکات کی روشنی میں ان کے عالمی میثاق کو مضبوط کیا جا سکے۔ یہ سب ”تہذیبوں کے تصادم“، ”سیاسی کشمکش“ اور ”متعدد تقسیموں“ کے نظریات، نعروں اور طریقوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہے، جبکہ تمام لوگوں کی مذہبی اور ثقافتی خصوصیات کا خیال رکھا جائے اور ان کے انسانی وقار کا احترام کیا جائے۔

لیکچر میں انڈونیشیا کے اس قومی اور عالمی کردار کی بھی تعریف کی گئی جو اسلام کی حقیقی وسطیت اور اعتدال کا عملی نمونہ ہے، اور جسے رابطہ عالم اسلامی عالمی سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

لیکچر کے آخر میں اسلامی تشریعی ورثے کی مثالیں پیش ہوئیں، خصوصاً سیرتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشن تعلیمات، جو اسلام کی رواداری، اعلیٰ تہذیب اور انسانیت کے مشترکہ اقدار کے احترام کو واضح کرتی ہیں، جن کا تکمیل فرمانا ہمارے نبی کریم ﷺ کی بعثت کا بنیادی مقصد تھا۔

سيكرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں واقع سرکاری اسلامی یونیورسٹی ”شریف ہدایۃ اللہ “ میں ایک عمومی لیکچر دیا
سيكرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں واقع سرکاری اسلامی یونیورسٹی ”شریف ہدایۃ اللہ “ میں ایک عمومی لیکچر دیا
سيكرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں واقع سرکاری اسلامی یونیورسٹی ”شریف ہدایۃ اللہ “ میں ایک عمومی لیکچر دیا
”مرکاز البلد الامین“نے سیکرٹری جنرل رابطہ، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی ”اسلامی شخصیت کی تعمیر وتشکیل“ کے موضوع پر منعقدہ ایک مکالمہ کی نشست میں میزبانی کی

”مرکاز البلد الامین“نے سیکرٹری جنرل رابطہ، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی ”اسلامی شخصیت کی تعمیر وتشکیل“ کے موضوع پر منعقدہ ایک مکالمہ کی نشست میں میزبانی کی

مزید پڑھیے

عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے عالمی ٹیکنیکل قرآنی مراکز کے دوسرے کوآرڈینیشن فورم کے افتتاح کے موقع پر

عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے عالمی ٹیکنیکل قرآنی مراکز کے دوسرے کوآرڈینیشن فورم کے افتتاح کے موقع پر

مزید پڑھیے

اقتباس

” مسلمان وہ ہوتا ہے جو احسان کے ذریعے دل جیتتا ہے۔ وہ سب کے لیے خیر کا خواہاں ہوتا ہے، محبت اور الفت کو فروغ دیتا ہے، عطا کرتا ہے، خوشیاں بانٹتا ہے، معاف کرتا ہے، آسانی پیدا کرتا ہے اور سختی نہیں کرتا۔“

لنکس

  • انعامات واعزازات
  • متعدد تمغے اور مڈل
  • اعزازی ڈاکٹریٹ
  • عالمی میڈیا
  • جمعہ کے خطبات

عالمی سرگرمیاں

  • دورے
  • عالمی میڈیا
  • کانفرنسیں
  • ملاقات-استقبال

العربية |  Français | English  | اردو | Indonesian | Español | فارسي

تمام حقوق شيخ ڈاکٹر محمد العیسى ویب سائٹ کے نام محفوظ ہیں © 2026