Skip to main navigation
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français
  • فارسی
  • Bahasa Indonesia
  • Español

menu urdu

  • صفحہ اول
  • سیرت
    • سیرت
    • انعامات واعزازات
    • اعزازی ڈاکٹریٹ
    • جمعہ کے خطبات
    • متعدد تمغے اور مڈل
    • مکالمے
    • ڈاکٹریٹ مقالہ
  • عالمی اقدامات
    • اسلام کی خدمت
    • فلاحی اقدامات
    • عالمی امن کے لئے کاوشیں
  • خبریں
    • تازہ ترین
    • ملاقات-استقبال
    • شخصیات
  • عالمی سرگرمیاں
    • کانفرنسز
    • دورے
    • عالمی صحافت
    • شخصیات کے تاثرات
  • میڈیا سینٹر
    • حوالہ جات
    • ویڈیوز
    • انفوگرافکس
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français
  • فارسی
  • Bahasa Indonesia
  • Español

جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی مسجد میں خطبۂ جمعہ ڈاکٹر العیسی نے جامع مسجد استقلال، جکارتہ میں نماز جمعہ کی امامت کی

Breadcrumb

  • صفحہ اول
  • جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی مسجد میں خطبۂ جمعہ ڈاکٹر العیسی نے جامع مسجد استقلال، جکارتہ میں نماز جمعہ کی امامت کی
جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی مسجد میں خطبۂ جمعہ ڈاکٹر العیسی نے جامع مسجد استقلال، جکارتہ میں نماز جمعہ کی امامت کی جمعہ, 5 December 2025 - 13:39

جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی مسجد میں خطبۂ جمعہ ڈاکٹر العیسی نے جامع مسجد استقلال، جکارتہ میں نماز جمعہ کی امامت کی

جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی مسجد میں خطبۂ جمعہ

ڈاکٹر العیسی نے جامع مسجد استقلال، جکارتہ میں نماز جمعہ کی امامت کی

جکارتہ:

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے آج دارالحکومت جکارتہ میں واقع جنوب مشرقی ایشیا کی بڑی مساجد میں سے ایک، جامع مسجد استقلال میں  جمعہ کے اجتماع سے خطاب  اور نماز کی امامت فرمائی۔

اپنے خطبے میں ڈاکٹر العیسی نے اسلام کی عظیم اقدار اور ابدی اصولوں پر روشنی ڈالی، جنہوں نے تاریخ کے ہر دور میں معاشروں کی استقامت، اتحاد اور ترقی میں بنیادی کردار ادا کیا۔ انہوں نے مسلمانوں کو اس بات کی ترغیب دی کہ وہ اپنے قول و عمل میں اعلیٰ اسلامی کردار، حسنِ اخلاق، دلوں کو جوڑنے، اور مخلوقِ خدا کے ساتھ بھلائی کو اپنا شیوہ بنائیں۔اس دینِ رحمت کا پیغام وہی ہے جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے ہمارے نبی مکرم ﷺ کو مبعوث فرمایا تاکہ وہ مكارمِ اخلاق کی تکمیل کریں اور انسانیت کے لیے رحمت بن کر آئیں۔

ڈاکٹر العیسی نے اپنی تقریر میں اسلاموفوبیا کے حوالے سے جاری منفی مہمات اور مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت انگیزی کا بھی ذکر کیا، جس نے عالمی سطح پر شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ سلسلہ اس حد تک پہنچ چکا ہے کہ اقوام متحدہ کو "اسلاموفوبیا کے خلاف بین الاقوامی دن" منانے کا باضابطہ فیصلہ کرنا پڑا۔

خطبے میں مزید اجتہادی آراء، فقہی تنوع اور ہر ملک کے قومی انتظامی تقاضوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ امت مسلمہ کے لئے فکری اور علمی تنوع کا باعث ہے، اور اس کا تعلق ان مسائل سے مختلف ہے جو پوری امت کے مشترکہ مفاد سے جڑے ہوتے ہیں اور جن میں متحدہ اسلامی موقف کی ضرورت ہوتی ہے۔

اختتام پر ڈاکٹر العیسی نے رابطہ عالم اسلامی کی تاریخی کاوش، یعنی ” اسلامی مکاتبِ فکر کے درمیان پل قائم کرنے کا چارٹر“ کا حوالہ دیا، جو مکہ مکرمہ سے جاری ہوا اور جس میں دنیا بھر کے مختلف اسلامی مذاہب اور مسالک کے نمائندوں نے حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ یہ دستاویز اسلامی وحدت کی جدوجہد میں ایک اہم سنگِ میل ہے، اور امت کی راہنمائی کے لیے ایک روشن نقشۂ راہ ہے، جو کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ کی روشنی میں، متحدہ کلمہ اور مشترکہ عمل کے اصولوں پر قائم ہے۔ یہ اقدام درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور امت کے اجتماعی خیر کو فروغ دینے کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔

جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی مسجد میں خطبۂ جمعہ ڈاکٹر العیسی نے جامع مسجد استقلال، جکارتہ میں نماز جمعہ کی امامت کی
جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی مسجد میں خطبۂ جمعہ ڈاکٹر العیسی نے جامع مسجد استقلال، جکارتہ میں نماز جمعہ کی امامت کی
جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی مسجد میں خطبۂ جمعہ ڈاکٹر العیسی نے جامع مسجد استقلال، جکارتہ میں نماز جمعہ کی امامت کی
”مرکاز البلد الامین“نے سیکرٹری جنرل رابطہ، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی ”اسلامی شخصیت کی تعمیر وتشکیل“ کے موضوع پر منعقدہ ایک مکالمہ کی نشست میں میزبانی کی

”مرکاز البلد الامین“نے سیکرٹری جنرل رابطہ، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی ”اسلامی شخصیت کی تعمیر وتشکیل“ کے موضوع پر منعقدہ ایک مکالمہ کی نشست میں میزبانی کی

مزید پڑھیے

عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے عالمی ٹیکنیکل قرآنی مراکز کے دوسرے کوآرڈینیشن فورم کے افتتاح کے موقع پر

عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے عالمی ٹیکنیکل قرآنی مراکز کے دوسرے کوآرڈینیشن فورم کے افتتاح کے موقع پر

مزید پڑھیے

اقتباس

” مسلمان وہ ہوتا ہے جو احسان کے ذریعے دل جیتتا ہے۔ وہ سب کے لیے خیر کا خواہاں ہوتا ہے، محبت اور الفت کو فروغ دیتا ہے، عطا کرتا ہے، خوشیاں بانٹتا ہے، معاف کرتا ہے، آسانی پیدا کرتا ہے اور سختی نہیں کرتا۔“

لنکس

  • انعامات واعزازات
  • متعدد تمغے اور مڈل
  • اعزازی ڈاکٹریٹ
  • عالمی میڈیا
  • جمعہ کے خطبات

عالمی سرگرمیاں

  • دورے
  • عالمی میڈیا
  • کانفرنسیں
  • ملاقات-استقبال

العربية |  Français | English  | اردو | Indonesian | Español | فارسي

تمام حقوق شيخ ڈاکٹر محمد العیسى ویب سائٹ کے نام محفوظ ہیں © 2026