Skip to main navigation
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français
  • فارسی
  • Bahasa Indonesia
  • Español

menu urdu

  • صفحہ اول
  • سیرت
    • سیرت
    • انعامات واعزازات
    • اعزازی ڈاکٹریٹ
    • جمعہ کے خطبات
    • متعدد تمغے اور مڈل
    • مکالمے
    • ڈاکٹریٹ مقالہ
  • عالمی اقدامات
    • اسلام کی خدمت
    • فلاحی اقدامات
    • عالمی امن کے لئے کاوشیں
  • خبریں
    • تازہ ترین
    • ملاقات-استقبال
    • شخصیات
  • عالمی سرگرمیاں
    • کانفرنسز
    • دورے
    • عالمی صحافت
    • شخصیات کے تاثرات
  • میڈیا سینٹر
    • حوالہ جات
    • ویڈیوز
    • انفوگرافکس
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français
  • فارسی
  • Bahasa Indonesia
  • Español

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ڈاؤس فورم کے مرکزی مکالمے میں شرکت کی۔ اس سیشن کا عنوان ”تنازعات میں مذہبی قائدین کی اخلاقی ذمہ داری“ تھا۔

Breadcrumb

  • صفحہ اول
  • سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ڈاؤس فورم کے مرکزی مکالمے میں شرکت کی۔ اس سیشن کا عنوان ”تنازعات میں مذہبی قائدین کی اخلاقی ذمہ داری“ تھا۔
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ڈاؤس فورم کے مرکزی مکالمے میں شرکت کی۔ اس سیشن کا عنوان ”تنازعات میں مذہبی قائدین کی اخلاقی ذمہ داری“ تھا۔ بدھ, 21 January 2026 - 10:39

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ڈاؤس فورم کے مرکزی مکالمے میں شرکت کی۔ اس سیشن کا عنوان ”تنازعات میں مذہبی قائدین کی اخلاقی ذمہ داری“ تھا۔

آج صبح ڈاؤس فورم 2026 میں:

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ڈاؤس فورم کے مرکزی مکالمے میں شرکت کی۔ اس سیشن کا عنوان ”تنازعات میں مذہبی قائدین کی اخلاقی ذمہ داری“ تھا۔

ڈاکٹر العیسی نے اپنے خطاب میں مسئلہ فلسطین کے پرامن حل اور دو ریاستی فارمولے پر عمل درآمد کے لیے نیویارک اعلامیہ کی بھرپور تائید وحمایت پر زور دیا۔ یہ اعلامیہ گزشتہ جولائی میں مملکت سعودی عرب اور جمہوریہ فرانس کی سربراہی میں منعقدہ اعلیٰ سطحی عالمی کانفرنس میں جاری کیا گیا تھا، جسے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 142 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے ایک عادلانہ اور حکیمانہ انتخاب کے طور پر منظور کیا ہے۔

آب نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مذہبی قائدین کے لیے اس حقیقت کا ”سچا“ اور ”عملی“ ادراک ناگزیر ہے کہ انسانی زندگی اور وقار کا تحفظ، بشمول جانوں، حقوق اور جائز آزادیوں کی حفاظت،ایک ایسی اعلیٰ قدر ہے جو بطور عمومی اصول ہر انسان کا حق ہے۔

آپ نے ظلم واستبداد کے لیے جواز تراشنے والے ہر طریقے کی مذمت کرتے ہوئے اسے حاصل کسی بھی قسم کے مبینہ تحفظ یا تقدس کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ آپ نے واضح کیا کہ ایسی صورتحال میں خاموشی اختیار کرنا "غیر جانبداری" نہیں بلکہ "ملی بھگت" کے مترادف ہے۔ انہوں نے ظالمانہ جنگوں کو بھڑکانے یا جائز حقوق غصب کرنے کے لیے مذہبی نصوص کے غلط استعمال کو بے نقاب کرنے پر زور دیا۔

قتل وغارت گری کے المیوں پر گفتگو کرتے ہوئے آپ نے کہا: ”کسی بھی نص کو قتل کے جواز کے لیے سیاق وسباق سے کاٹ کر پیش کرنا اس نص کے ساتھ خیانت ہے“۔

مزید فرمایا: ”انصاف ناقابلِ تقسیم ہے، اور انسانی وقار ورحم دلی کے معاملے میں پسند و ناپسند کی کوئی گنجائش نہیں“۔

ڈاکٹر العیسی نے مزید کہا: ”دوسروں کو انسانیت کے درجے سے گرانا ہر انسانی المیے بلکہ عالمی افراتفری کی جانب پہلا قدم ہے۔ معصوم خون کی ایسی کوئی درجہ بندی نہیں ہے جو کسی ایک کو دوسرے سے برتر قرار دے“۔

آپ نے کہا: ”سچے مذہبی قائدین طاقت کے ترجمان نہیں ہوتے، بلکہ وہ فضیلت وانصاف کے محافظ اور مکالمے وامن کے داعی ہوتے ہیں“۔

”مرکاز البلد الامین“نے سیکرٹری جنرل رابطہ، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی ”اسلامی شخصیت کی تعمیر وتشکیل“ کے موضوع پر منعقدہ ایک مکالمہ کی نشست میں میزبانی کی

”مرکاز البلد الامین“نے سیکرٹری جنرل رابطہ، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی ”اسلامی شخصیت کی تعمیر وتشکیل“ کے موضوع پر منعقدہ ایک مکالمہ کی نشست میں میزبانی کی

مزید پڑھیے


عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے عالمی ٹیکنیکل قرآنی مراکز کے دوسرے کوآرڈینیشن فورم کے افتتاح کے موقع پر

عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے عالمی ٹیکنیکل قرآنی مراکز کے دوسرے کوآرڈینیشن فورم کے افتتاح کے موقع پر

مزید پڑھیے


اقتباس

” مسلمان وہ ہوتا ہے جو احسان کے ذریعے دل جیتتا ہے۔ وہ سب کے لیے خیر کا خواہاں ہوتا ہے، محبت اور الفت کو فروغ دیتا ہے، عطا کرتا ہے، خوشیاں بانٹتا ہے، معاف کرتا ہے، آسانی پیدا کرتا ہے اور سختی نہیں کرتا۔“

لنکس

  • انعامات واعزازات
  • متعدد تمغے اور مڈل
  • اعزازی ڈاکٹریٹ
  • عالمی میڈیا
  • جمعہ کے خطبات

عالمی سرگرمیاں

  • دورے
  • عالمی میڈیا
  • کانفرنسیں
  • ملاقات-استقبال

العربية |  Français | English  | اردو | Indonesian | Español | فارسي

تمام حقوق شيخ ڈاکٹر محمد العیسى ویب سائٹ کے نام محفوظ ہیں © 2026