ڈاکٹر العیسی کو اسکندریہ گورنری کی کلید پیش، شہر کا اعلیٰ ترین اعزاز
اسکندریہ:
ڈاکٹر العیسی کو اسکندریہ گورنری کی کلید پیش کی گئی، جو شہرِ اسکندریہ کا اعلیٰ ترین اعزاز ہے۔ یہ اعزاز اسکندریہ کے گورنر، میجر جنرل جناب محمد الشریف نے گورنری کے صدر دفتر میں منعقدہ ایک باضابطہ استقبالیہ تقریب کے دوران، ڈاکٹر العیسی کی بین الاقوامی دینی وانسانی خدمات کے اعتراف میں پیش کیا۔
یہ کلید سیاسی رہنماؤں، ممتاز مذہبی شخصیات اور اپنے وطن و دنیا کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والی ممتاز شخصیات کو عطا کی جاتی ہے۔ اس کا منفرد ڈیزائن شہرِ اسکندریہ کی قدامت، تاریخی عظمت اور تہذیبی تسلسل کی عکاسی کرتا ہے۔
عزت مآب ڈاکٹر محمد العیسی کو اطالوی اسٹیٹ یونیورسٹی آف بولوگنا سے قانون میں اعزازی پوسٹ ڈاکٹریٹ سینئر فیلوشپ سے نوازا گیا
روہنگیا کے مسئلے کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ نمائندہ تنظیم ”اراکان یونین آرگنائزیشن“ کی ایک تقریب میں اور نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر تنظیم نے اس سال کا بین الاقوامی ایوارڈ…