صدر، اماراتی کونسل برائے شرعی فتاوی
-میں رابطہ عالم اسلامی کی اُن اعلیٰ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جو عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کی قیادت میں پوری دنیا میں رواداری اور بقائے باہمی کے فروغ کے لیے انجام دی جا رہی ہیں، جن کی بنیاد تاریخی ”میثاقِ مکہ مکرمہ“ پر ہے۔
-ہم، مسلم معاشروں میں امن کو فروغ دینے کے فورم میں، رابطہ عالم اسلامی کی ان کوششوں کی قدر کرتے ہیں جو وہ عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی قیادت میں کر رہی ہے، اور جو ایک انتہائی اہم دائرے، یعنی اسلامی اور انسانی دائرے، میں کام کر رہی ہے۔