عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی اس وقت مسجد ِ حرام کے زیر سایہ رابطہ عالم اسلامی کے زیرِ انتظام مکہ مکرمہ دستاویز کانفرنس سے خطاب اور شرکاء کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں
عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی اس وقت مسجد ِ حرام کے زیر سایہ رابطہ عالم اسلامی کے زیرِ انتظام مکہ مکرمہ دستاویز کانفرنس سے خطاب اور شرکاء کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔ کانفرنس میں 137 ممالک سے ممتاز شخصیات کی ایک بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔
عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کے خطاب سے اقتباسات
1- وسطیت اور میانہ روی پر بہت مباحثات ہوئے مگر اب بھی اس کے علمی بیان کی اشد ضرورت ہے ۔ نصوص کو پیش کرکے ان کے مفاہیم کو واضح کیا جائے، اوہام کو دور کیاجائے، ان میں غلطیوں ،بے بنیاد دعوں، اور اس کی تاویل میں شبہات کو بیان کیاجائے۔
2- دہشت گرد نظریہ حیساکہ سب جانتے ہیں کسی عسکری طاقت سے نہیں، بلکہ انتہاپسند نظریات سے پیدا ہوتاہے ۔اس نظریہ نے دینی جذبات کو استعمال کیا ۔اس نے اپنی برائی کے اثر اور خطرے سے پوری دنیا کو اپنی طرف متوجہ کیا ۔
4- یہ سب کے علم میں ہونا چاہئے کہ ہر شرعی نص، فہم کے مراحل سے گذرتاہے۔ پھر اس سے استنباط ہوتاہے اورپھر اس کی تطبیق۔اگر کسی کو اس میں غلطی ہوئی تو اس کی غلطی کی شدت کے اعتبار سے نقصان ہوگا۔
امتِ مسلمہ کی وحدت کے فروغ، بالخصوص ان اہم ترین مسائل پر جن میں اتفاقِ رائے ناگزیر ہے، اپنے مشن کی روشنی میں رابطہ عالم اسلامی کے زیرِ اہتمام
رابطہ عالم اسلامی نے امریکی کانگریس میں رمضانی افطار کی تقریب کا اہتمام کیا - جو اس کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے