Skip to main navigation
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français

menu urdu

  • صفحہ اول
  • سیرت
    • سیرت
    • انعامات واعزازات
    • اعزازی ڈاکٹریٹ
    • جمعہ کے خطبات
    • متعدد تمغے اور مڈل
    • مکالمے
    • ڈاکٹریٹ مقالہ
  • عالمی اقدامات
    • اسلام کی خدمت
    • فلاحی اقدامات
    • عالمی امن کے لئے کاوشیں
  • خبریں
    • تازہ ترین
    • ملاقات-استقبال
    • شخصیات
  • عالمی سرگرمیاں
    • کانفرنسز
    • دورے
    • عالمی صحافت
    • شخصیات کے تاثرات
  • میڈیا سینٹر
    • حوالہ جات
    • ویڈیوز
    • انفوگرافکس
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français

اوسلو کے اپیرا ہال میں مقامی اورعالمی شخصیات کی موجودگی میں  ڈاکٹر محمد العیسی  کے لئے ورلڈ”برج بلڈر“2021 کا ایوارڈ

Breadcrumb

  • صفحہ اول
  • اوسلو کے اپیرا ہال میں مقامی اورعالمی شخصیات کی موجودگی میں  ڈاکٹر محمد العیسی  کے لئے ورلڈ”برج بلڈر“2021 کا ایوارڈ
By admin | 2:35 AM +03, Fri November 26, 2021

اوسلو کے اپیرا ہال میں مقامی اورعالمی شخصیات کی موجودگی میں  ڈاکٹر محمد العیسی  کے لئے ورلڈ”برج بلڈر“2021 کا ایوارڈ۔ آپ کو یہ اعزاز اہل مذاہب اور تہذیب کے درمیان تعلقات بہتر بنانے میں پُل کا  کردار اداکرتے ہوئے غیر معمولی اور قابل قدر  خدمات انجام کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

آپ نے ایوارڈ ناروے کے دار الحکومت اوسلو میں ورلڈ کونسل آف چرچز اورسینئر حاخام مائیکل میلکیور کے ساتھ  مقامی اور عالمی شخصیات کی موجودگی میں ناروے کے مذہبی اور سول سوسائٹی  کے رہنماؤں کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی میں حاصل کیا۔

ایوارڈ کمیٹی نے آپ کا تعارف کرتے ہوئے کہا کہ: ”آپ ایک اعتدال پسند اور انتہاپسند نظریات کا مقابلہ کرنے والے ایک عالمی قوت ہیں اور اقوام اور مذاہب کے درمیان امن وتعاون کے فروغ میں ایک واضح اور منفرد  آواز ہیں“۔

ڈاکٹر محمد العیسی کو عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر جنرل اور  عالمی  انجمن  صلیب احمر وہلال احمر کے سیکرٹری جنرل  سمیت  ناروے ، یورپی اور عالمی شخصیات کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔

تقریب میں متعدد بین الاقوامی تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی  جن میں سرفہرست گزشتہ سال یہی ایوارڈ حاصل کرنے والے  عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر جنرل جناب  ٹیڈروس  گیبریئس تھے اور ان کے علاوہ عالمی انجمن صلیب احمر وہلال احمر کے سیکرٹری جنرل جناب جگن چاپاگین بھی تقریب میں  شریک تھے۔

اس سے قبل یہ ایوارڈ سابق امریکی صدر اوبامہ،ناروے کے بادشاہ، نوبل امن انعام کمیٹی کے سربراہ،عالمی ادارۂ صحت کے موجود ڈائریکٹر جنرل سمیت دیگر  شخصیات نے حاصل  کی ہے۔

دیگر ویڈیوز

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد…
عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی، امریکی کانگریس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلسل…

اقتباس

” مسلمان وہ ہوتا ہے جو احسان کے ذریعے دل جیتتا ہے۔ وہ سب کے لیے خیر کا خواہاں ہوتا ہے، محبت اور الفت کو فروغ دیتا ہے، عطا کرتا ہے، خوشیاں بانٹتا ہے، معاف کرتا ہے، آسانی پیدا کرتا ہے اور سختی نہیں کرتا۔“

لنکس

  • انعامات واعزازات
  • متعدد تمغے اور مڈل
  • اعزازی ڈاکٹریٹ
  • عالمی میڈیا
  • جمعہ کے خطبات

عالمی سرگرمیاں

  • دورے
  • عالمی میڈیا
  • کانفرنسیں
  • ملاقات-استقبال

العربية |  Français | English  | اردو | Indonesian | Español | فارسي

تمام حقوق شيخ ڈاکٹر محمد العیسى ویب سائٹ کے نام محفوظ ہیں © 2026