Skip to main navigation
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français
  • فارسی
  • Bahasa Indonesia
  • Español

menu urdu

  • صفحہ اول
  • سیرت
    • سیرت
    • انعامات واعزازات
    • اعزازی ڈاکٹریٹ
    • جمعہ کے خطبات
    • متعدد تمغے اور مڈل
    • مکالمے
    • ڈاکٹریٹ مقالہ
  • عالمی اقدامات
    • اسلام کی خدمت
    • فلاحی اقدامات
    • عالمی امن کے لئے کاوشیں
  • خبریں
    • تازہ ترین
    • ملاقات-استقبال
    • شخصیات
  • عالمی سرگرمیاں
    • کانفرنسز
    • دورے
    • عالمی صحافت
    • شخصیات کے تاثرات
  • میڈیا سینٹر
    • حوالہ جات
    • ویڈیوز
    • انفوگرافکس
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français
  • فارسی
  • Bahasa Indonesia
  • Español

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں شمالی اور جنوبی امریکہ کی اسلامی قیادت کونسل کی صدارت کی۔ یہ کونسل 14 شعبان 1443ھ بمطابق 17 مارچ 2022 کو منعقدہ کانفرنس کے بعد رابطہ عالم اسل

Breadcrumb

  • صفحہ اول
  • سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں شمالی اور جنوبی امریکہ کی اسلامی قیادت کونسل کی صدارت کی۔ یہ کونسل 14 شعبان 1443ھ بمطابق 17 مارچ 2022 کو منعقدہ کانفرنس کے بعد رابطہ عالم اسل
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر  محمد العیسی نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں شمالی اور جنوبی امریکہ کی اسلامی قیادت کونسل کی صدارت کی۔ یہ کونسل  14 شعبان 1443ھ بمطابق 17 مارچ 2022 کو منعقدہ کانفرنس کے بعد  رابطہ عالم اسلامی  کی ایک اہم پہل کے نتیجے میں قائم کی گئی۔ منگل, 10 December 2024 - 12:27

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں شمالی اور جنوبی امریکہ کی اسلامی قیادت کونسل کی صدارت کی۔ یہ کونسل 14 شعبان 1443ھ بمطابق 17 مارچ 2022 کو منعقدہ کانفرنس کے بعد رابطہ عالم اسل

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر  محمد العیسی نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں شمالی اور جنوبی امریکہ کی اسلامی قیادت کونسل کی صدارت کی۔ یہ کونسل  14 شعبان 1443ھ بمطابق 17 مارچ 2022 کو منعقدہ کانفرنس کے بعد  رابطہ عالم اسلامی  کی ایک اہم پہل کے نتیجے میں قائم کی گئی۔ اس مجلس کی بنیاد میثاق مکہ مکرمہ  کے اصولوں پر رکھی گئی، جسے نہ صرف مجلس کے آغاز کی رہنمائی کے لیے استعمال کیا گیا بلکہ امریکی ممالک میں ائمہ کی تربیت کے لیے بھی اختیار کیا گیا۔

یہ کونسل ایک ” خود مختار اسلامی ادارہ“ ہے، جو شمالی وجنوبی امریکہ کے کئی اسلامی مراکز، اداروں، علمائی مجالس، اور افتائی وارشادی انجمنوں کی قیادتوں کی نمائندگی کرتی ہے۔

کونسل  نے اپنی متعدد پالیسیوں میں عالم اسلام کی نمایاں  شخصیات سے  معاونت حاصل کی، جو اسلامی وحدت کے تصور اور کانفرنس کے عنوان ”اسلامی اتحاد اور عالمی بقائے باہمی کو فروغ دینا“ کے تحت ایک مشترکہ سوچ کا مظہر ہے۔کونسل نے قیام اور ابتدائی مراحل میں عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کو ان کے بین الاقوامی اسلامی کردار پر اعتماد اور ان کے کامیاب تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی بنیاد رکھنے اور قیادت کی ذمہ داری سونپی۔

کونسل کے قیام کا اعلان اس کانفرنس کے دوران کیا گیا تھا، جہاں کئی سرکاری و غیر سرکاری سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

رابطہ عالم اسلامی اس بات پر مسرت محسوس کرتی ہے کہ مجلس کے عمومی اراکین وہی ممتاز اسلامی شخصیات ہیں جو میثاق مکہ مکرمہ کے اجراء اور اس تاریخی کانفرنس میں شامل تھیں۔ اس کانفرنس کو خادم حرمین شریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود ” حفظہ اللہ“ کی سرپرستی کا شرف حاصل ہوا تھا۔ میثاق کو اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے اپنایا، اور اسے دینی، تعلیمی اور ثقافتی اداروں میں استعمال کی سفارش کی گئی۔ مزید برآں، یہ میثاق شاہ فیصل ایوارڈ برائے خدمت اسلام کا اعزاز بھی حاصل کرچکا ہے۔ یہی دستاویز افریقہ میں مجلس علماء افریقہ، آسیان ممالک میں مجلس علماء آسیان، اور یورپ میں  اسلامی قیادتوں کی مجلس  کے ذریعے ائمہ کی تربیت کے لیے اختیار کی جاچکی ہے۔

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر  محمد العیسی نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں شمالی اور جنوبی امریکہ کی اسلامی قیادت کونسل کی صدارت کی۔ یہ کونسل  14 شعبان 1443ھ بمطابق 17 مارچ 2022 کو منعقدہ کانفرنس کے بعد  رابطہ عالم اسلامی  کی ایک اہم پہل کے نتیجے میں قائم کی گئی۔
رابطہ عالم اسلامی عالمی سطح کے بڑے تحقیقی وفکری مراکز اور عالمی فورمز میں اپنی مؤثر موجودگی جاری رکھے ہوئے ہے، ایک ایسے اسلامی بیانیے کے ساتھ جو اپنی فکری بصیرت اور علمی اہلیت کے ذریعے ہمارے دینِ حنیف کی حقیقی تصویر پیش کرتا ہے

رابطہ عالم اسلامی عالمی سطح کے بڑے تحقیقی وفکری مراکز اور عالمی فورمز میں اپنی مؤثر موجودگی جاری رکھے ہوئے ہے، ایک ایسے اسلامی بیانیے کے ساتھ جو اپنی فکری بصیرت اور علمی اہلیت کے ذریعے ہمارے دینِ حنیف کی حقیقی…

مزید پڑھیے


امتِ مسلمہ کی وحدت کے فروغ، بالخصوص ان اہم ترین مسائل پر جن میں اتفاقِ رائے ناگزیر ہے، اپنے مشن کی روشنی میں رابطہ عالم اسلامی کے زیرِ اہتمام

امتِ مسلمہ کی وحدت کے فروغ، بالخصوص ان اہم ترین مسائل پر جن میں اتفاقِ رائے ناگزیر ہے، اپنے مشن کی روشنی میں رابطہ عالم اسلامی کے زیرِ اہتمام

مزید پڑھیے


اقتباس

” مسلمان وہ ہوتا ہے جو احسان کے ذریعے دل جیتتا ہے۔ وہ سب کے لیے خیر کا خواہاں ہوتا ہے، محبت اور الفت کو فروغ دیتا ہے، عطا کرتا ہے، خوشیاں بانٹتا ہے، معاف کرتا ہے، آسانی پیدا کرتا ہے اور سختی نہیں کرتا۔“

لنکس

  • انعامات واعزازات
  • متعدد تمغے اور مڈل
  • اعزازی ڈاکٹریٹ
  • عالمی میڈیا
  • جمعہ کے خطبات

عالمی سرگرمیاں

  • دورے
  • عالمی میڈیا
  • کانفرنسیں
  • ملاقات-استقبال

العربية |  Français | English  | اردو | Indonesian | Español | فارسي

تمام حقوق شيخ ڈاکٹر محمد العیسى ویب سائٹ کے نام محفوظ ہیں © 2026