Skip to main navigation
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français
  • فارسی
  • Bahasa Indonesia
  • Español

menu urdu

  • صفحہ اول
  • سیرت
    • سیرت
    • انعامات واعزازات
    • اعزازی ڈاکٹریٹ
    • جمعہ کے خطبات
    • متعدد تمغے اور مڈل
    • مکالمے
    • ڈاکٹریٹ مقالہ
  • عالمی اقدامات
    • اسلام کی خدمت
    • فلاحی اقدامات
    • عالمی امن کے لئے کاوشیں
  • خبریں
    • تازہ ترین
    • ملاقات-استقبال
    • شخصیات
  • عالمی سرگرمیاں
    • کانفرنسز
    • دورے
    • عالمی صحافت
    • شخصیات کے تاثرات
  • میڈیا سینٹر
    • حوالہ جات
    • ویڈیوز
    • انفوگرافکس
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français
  • فارسی
  • Bahasa Indonesia
  • Español

‏بدعوةٍ من ⁧‫التحالف الإسلامي‬⁩ العسكري لمحاربة الإرهاب‬⁩ زار معالي الأمين العام، رئيس هيئة علماء المسلمين، فضيلة الشيخ د.⁧‫ محمد العيسى‬⁩ ‬⁩، مقرَّ التحالف بمدينة الرياض

Breadcrumb

  • صفحہ اول
  • ‏بدعوةٍ من ⁧‫التحالف الإسلامي‬⁩ العسكري لمحاربة الإرهاب‬⁩ زار معالي الأمين العام، رئيس هيئة علماء المسلمين، فضيلة الشيخ د.⁧‫ محمد العيسى‬⁩ ‬⁩، مقرَّ التحالف بمدينة الرياض
اسلامی عسکری اتحاد برائے انسدادِ دہشت گردی کی دعوت پر،  سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ریاض میں اتحاد کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اتوار, 17 August 2025 - 13:31

‏بدعوةٍ من ⁧‫التحالف الإسلامي‬⁩ العسكري لمحاربة الإرهاب‬⁩ زار معالي الأمين العام، رئيس هيئة علماء المسلمين، فضيلة الشيخ د.⁧‫ محمد العيسى‬⁩ ‬⁩، مقرَّ التحالف بمدينة الرياض

اسلامی عسکری اتحاد برائے انسدادِ دہشت گردی کی دعوت پر،  سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ریاض میں اتحاد کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اس کے اہداف اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر، اتحاد کی دعوت پر، رکن ممالک کے نمائندوں کو” معاصر فکری نظریات میں تبدیلیوں کا مطالعہ“کے عنوان سے ایک لیکچر بھی پیش کیا۔
لیکچر میں آپ نے موجودہ دور میں انتہاپسندانہ نظریات کے سفر پر روشنی ڈالی اور اس ضمن میں ان نظریات میں آنے والی تبدیلیوں، اصلاحی کوششوں اور حکمتِ عملی میں کی جانے والی نظرثانیوں کا ذکر کیا۔
انہوں نے انتہاپسند نظریات کے مقابلے اور ان کے علاج کے لیے ضروری بنیادوں کو بیان کیا، جن میں مکالمے اور مناظرے کے اصول، بالخصوص اسلام کے اندر یا باہر سے پیدا کیے جانے والے شکوک وشبہات کا مدلل جواب دینا شامل ہے۔ اس ضمن میں مختلف مسائل اور حالات کی مثالیں بھی پیش کیں اور اس تناظر میں اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی کوششوں میں گمشدہ کڑی دراصل مواد کی تاثیر اور خطاب کے مؤثر اسلوب میں ہے۔
مزید برآں، چیئرمین مسلم علماء کونسل نے اسلاموفوبیا کے مسئلے پر بھی اظہارِ خیال کیا، جس میں اس کی تعریف، اسباب اور اس کے علاج کی عملی مثالیں پیش کیں۔
دورے کے اختتام پر، انہوں نے اتحاد کی جانب سے اپنے بنیادی اہداف میں حاصل ہونے والی نمایاں پیش رفت کو سراہا، اور دنیا بھر کے اُن علماء کی جانب سے،جو رابطہ عالم اسلامی کی مجالس، مجالسِ عاملہ اور فقہی مجامع کا حصہ ہیں،مملکتِ سعودی عرب کی اس پہل کو خراجِ تحسین پیش کیا کہ اس نے یہ اتحاد قائم کر کے امتِ مسلمہ اور پوری انسانیت کو ایک گراں قدر تحفہ دیا۔
آپ نے مزید کہا: ”اس بات کی سب سے بڑی دلیل رکن ممالک کی تعداد اور ان کی حیثیت ہے، جن میں اسلامی ممالک کے ساتھ دیگر بڑی معاون ریاستیں بھی شامل ہیں۔ یہ اس امر کا ثبوت ہے کہ مملکت کے پاس غیر معمولی صلاحیت ہے کہ وہ اس نوع کے اسٹریٹیجک اہداف کے لئے اتحاد تشکیل دے اور اس کی کوششوں کو یکجا کرے، جو امتِ مسلمہ کے بڑے مسائل میں اس کی یکجہتی کے لئے، اور دنیا کے امن و قومی ہم آہنگی میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے ضروری ہیں“۔

رابطہ عالم اسلامی عالمی سطح کے بڑے تحقیقی وفکری مراکز اور عالمی فورمز میں اپنی مؤثر موجودگی جاری رکھے ہوئے ہے، ایک ایسے اسلامی بیانیے کے ساتھ جو اپنی فکری بصیرت اور علمی اہلیت کے ذریعے ہمارے دینِ حنیف کی حقیقی تصویر پیش کرتا ہے

رابطہ عالم اسلامی عالمی سطح کے بڑے تحقیقی وفکری مراکز اور عالمی فورمز میں اپنی مؤثر موجودگی جاری رکھے ہوئے ہے، ایک ایسے اسلامی بیانیے کے ساتھ جو اپنی فکری بصیرت اور علمی اہلیت کے ذریعے ہمارے دینِ حنیف کی حقیقی…

مزید پڑھیے


امتِ مسلمہ کی وحدت کے فروغ، بالخصوص ان اہم ترین مسائل پر جن میں اتفاقِ رائے ناگزیر ہے، اپنے مشن کی روشنی میں رابطہ عالم اسلامی کے زیرِ اہتمام

امتِ مسلمہ کی وحدت کے فروغ، بالخصوص ان اہم ترین مسائل پر جن میں اتفاقِ رائے ناگزیر ہے، اپنے مشن کی روشنی میں رابطہ عالم اسلامی کے زیرِ اہتمام

مزید پڑھیے


اقتباس

” مسلمان وہ ہوتا ہے جو احسان کے ذریعے دل جیتتا ہے۔ وہ سب کے لیے خیر کا خواہاں ہوتا ہے، محبت اور الفت کو فروغ دیتا ہے، عطا کرتا ہے، خوشیاں بانٹتا ہے، معاف کرتا ہے، آسانی پیدا کرتا ہے اور سختی نہیں کرتا۔“

لنکس

  • انعامات واعزازات
  • متعدد تمغے اور مڈل
  • اعزازی ڈاکٹریٹ
  • عالمی میڈیا
  • جمعہ کے خطبات

عالمی سرگرمیاں

  • دورے
  • عالمی میڈیا
  • کانفرنسیں
  • ملاقات-استقبال

العربية |  Français | English  | اردو | Indonesian | Español | فارسي

تمام حقوق شيخ ڈاکٹر محمد العیسى ویب سائٹ کے نام محفوظ ہیں © 2026