سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ محمد العیسی نے ملائیشیا کے نائب وزیراعظم، ڈاکٹر احمد زاہد حمیدی کے ہمراہ، ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں آسیان علماء کونسل کے تیسرے فورم کا افتتاح کیا۔
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ محمد العیسی
نے ملائیشیا کے نائب وزیراعظم، ڈاکٹر احمد زاہد حمیدی کے ہمراہ، ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں آسیان علماء کونسل کے تیسرے فورم کا افتتاح کیا۔ اس فورم کا عنوان تھا ”اسلامی شناخت اور فکری ہم آہنگی کا فروغ“۔
یہ اجلاس خطے کے ممتاز علماء اور دینی قیادتوں کو یکجا کرتے ہوئے ایک ایسی علمی بصیرت کی تشکیل کا ہدف رکھتا ہے جو ایک مستند اور متحد اسلامی بیانیہ پیش کرے۔ اس بیانیے کے ذریعے خطے کے بڑے فکری وسماجی مسائل کا حل تلاش کیا جائے، اور مسلم امہ کے فکری وثقافتی اتحاد کو درپیش چیلنجز کے مقابلے میں مکالمے اور باہمی ہم آہنگی کی ثقافت کو فروغ دیا جائے، تاکہ امتِ مسلمہ کا فکری استحکام اور اجتماعی وحدت مزید مضبوط ہو۔
رابطہ عالم اسلامی عالمی سطح کے بڑے تحقیقی وفکری مراکز اور عالمی فورمز میں اپنی مؤثر موجودگی جاری رکھے ہوئے ہے، ایک ایسے اسلامی بیانیے کے ساتھ جو اپنی فکری بصیرت اور علمی اہلیت کے ذریعے ہمارے دینِ حنیف کی حقیقی…
امتِ مسلمہ کی وحدت کے فروغ، بالخصوص ان اہم ترین مسائل پر جن میں اتفاقِ رائے ناگزیر ہے، اپنے مشن کی روشنی میں رابطہ عالم اسلامی کے زیرِ اہتمام