میثاق مکہ مکرمہ اسلامی انسانی دستاویز کی حیثیت سے کانفرنس کے مباحثوں میں توجہ کا مرکز رہاہے جس کا دنیا بھر کے اہل مذاہب نے خیر مقدم کیا ہے
میثاق مکہ مکرمہ اسلامی انسانی دستاویز کی حیثیت سے کانفرنس کے مباحثوں میں توجہ کا مرکز رہاہے جس کا دنیا بھر کے اہل مذاہب نے خیر مقدم کیا ہے۔ یہ دستاویز اہم عصری مسائل کے حوالے سے امت مسلمہ کے علمائے کرام کی ترجمانی کرتی ہے۔ دستاویز میں مذہبی، فکری اور تہذیبی امن کی اقدار کو مستحکم کرتے ہوئے ان اقدار کی روشنی میں سب کے ساتھ رابطے کے پیغام کو فروغ دیا گیا ہے۔
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کے ساتھ ہونے والے تفصیلی مکالمے کی چند جھلکیاں، جس کی میزبانی بیلجیئم کی وزارتِ خارجہ نے ایگمونٹ پیلس میں کی