Skip to main navigation
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français
  • فارسی
  • Bahasa Indonesia
  • Español

menu urdu

  • صفحہ اول
  • سفر اور وژن
    • سوانح حیات
    • اعزازات اور انعامات
    • اعزازی ڈاکٹریٹ کی اسناد
    • جمعہ کے خطبات
    • تمغہ جات
    • خطابات
    • پی ایچ ڈی مقالہ
  • عالمی اقدامات
    • خدمتِ اسلام
    • فلاحی اقدامات
    • عالمی امن کی خدمت
  • خبریں
    • تازہ ترین
    • عالمی میڈیا
  • عالمی رابطہ کاری
    • کانفرنسز
    • دورے
    • تاثرات
  • میڈیا لائبریری
    • اقتباسات
    • ویڈیوز
    • انفوگرافکس
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français
  • فارسی
  • Bahasa Indonesia
  • Español

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل جی 20 بین المذاہب فورم کے اعزای مہمان اور مرکزی مقرر

Breadcrumb

  • صفحہ اول
  • خبریں
  • رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل جی 20 بین المذاہب فورم کے اعزای مہمان اور مرکزی مقرر
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل جی 20 بین المذاہب فورم کے اعزای مہمان اور مرکزی مقرر October 18, 2026

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل جی 20 بین المذاہب فورم کے اعزای مہمان اور مرکزی مقرر

سالٹ لیک سٹی:
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالكریم العیسی نے اس سال جی 20 (G20) کے مذہبی فورم میں  اعزازی مہمان اور مرکزی مقرر کی حیثیت سے شرکت کی۔ یہ فورم امریکی ریاست یوٹاہ میں منعقد ہوا، جس کا انعقاد امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس کے ساتھ ہی کیا گیا۔

فورم میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں اور ان کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شیخ العیسی نے عالمی امن اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ میں مذاہب کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ہر طرح کی تقسیم، اس کے طریقوں اور خطرات سے خبردار کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مذہبی قیادتیں ایک خصوصی ذمہ داری کی حامل ہیں، کیونکہ تقسیم، اشتعال انگیزی اور تشدد کے تصورات کو اکثر مسخ شدہ مذہبی بیانیے کے ذریعے تقویت دی جاتی ہے۔

ڈاکٹر العيسی  نے بتایا کہ رابطہ عالم اسلامی نے اقوام اور معاشروں کے درمیان پائی جانے والی خلیج کے منفی اثرات کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے کام کیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں رابطہ کے نمایاں اقدامات میں ’’مشرق اور مغرب کے درمیان مفاہمت اور تعاون کے پل قائم کرنے‘‘ کے اقدام کا ذکر کیا، جس کی تاریخی کانفرنس 2023ء میں نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں منعقد ہوئی تھی، جس میں اقوام متحدہ کی قیادت اور مذہبی، فکری اور تحقیقی شخصیات نے شرکت کی تھی۔

انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ کانفرنس کی سفارشات اور نتائج پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے، جن کا مقصد اقوام اور معاشروں کے درمیان امن اور تعاون کے فروغ کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں حصہ ڈالنا، نیز مشترکہ انسانی اقدار کی روشنی میں درپیش چیلنجز اور خطرات پر قابو پانا ہے۔ انہی مشترکہ اقدار کی بنیاد پر اقوام نے 26 جون 1945ء  کو اقوام متحدہ کے منشور کی پاسداری کا عہد کیا تھا، جس کے بعد متعدد بین الاقوامی معاہدے، کنونشنز، میثاق، اعلامیے اور قراردادیں سامنے آئیں۔

ڈاکٹر العیسی نے بین الاقوامی تنظیموں کے تعاون سے نافذ کیے گئے متعدد انسانی ہمدردی کے اقدامات کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے عالمی فورم ’’ڈیووس‘‘ کی میزبانی میں منعقد ہونے والے ایک مکالماتی اجلاس کا بھی حوالہ دیا، جو فورم کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مذاہب کے ذریعے متعدد بین الاقوامی مسائل کے حل میں ان کے کردار کے موضوع پر منعقد ہوا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ پیش رفت اس یقین کی عکاسی کرتی ہے کہ مذہبی سفارت کاری کو مؤثر اور فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل جی 20 بین المذاہب فورم کے اعزای مہمان اور مرکزی مقرر
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل جی 20 بین المذاہب فورم کے اعزای مہمان اور مرکزی مقرر
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل جی 20 بین المذاہب فورم کے اعزای مہمان اور مرکزی مقرر
بیلجیئم کی وزارتِ خارجہ میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ مکالمے کا انعقاد

بیلجیئم کی وزارتِ خارجہ میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ مکالمے کا انعقاد

مزید پڑھیے


سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی ‬⁩ کے ساتھ ہونے والے تفصیلی مکالمے کی چند جھلکیاں، جس کی میزبانی بیلجیئم کی وزارتِ خارجہ نے ایگمونٹ پیلس میں کی

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی ‬⁩ کے ساتھ ہونے والے تفصیلی مکالمے کی چند جھلکیاں، جس کی میزبانی بیلجیئم کی وزارتِ خارجہ نے ایگمونٹ پیلس میں کی

مزید پڑھیے


اقدامات

  • فلاحی اقدامات
  • خدمتِ اسلام
  • عالمی امن کی خدمت
  • انفو گرافکس
  • ویڈیوز

لنکس

  • انعامات واعزازات
  • تمغہ جات
  • اعزازی ڈاکٹریٹ
  • عالمی میڈیا
  • جمعہ کے خطبات

عالمی سرگرمیاں

  • دورے
  • عالمی میڈیا
  • کانفرنسیں
  • ملاقات-استقبال

العربية |  Français | English  | اردو | Indonesian | Español | فارسي

تمام حقوق شيخ ڈاکٹر محمد العیسى ویب سائٹ کے نام محفوظ ہیں © 2026