”عالمی قرآنی مقابلہ“ .. بر اعظم افریقہ میں اپنی نوعیت کا پہلا مقابلہ
(اور اسی میں آگے بڑھنے والوں کو ایک دوسرے سے مقابلہ کرنا چاہئے).. ”عالمی قرآنی مقابلہ“ .. بر اعظم افریقہ میں اپنی نوعیت کا پہلا مقابلہ۔ جس کا مقصد ”قرآنِ کریم کی عظمت کو اسلامی شعور میں مزید مستحکم کرنا“، اور خاص طور پر ”بچیوں میں قرآن کریم کے حفظ، تلاوت اور تعلیم کی رغبت کو بڑھانا ہے“۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے صومالیہ کے نامور علماء سے ایک جامع علمی وفکری نشست میں ملاقات کی