وفاقی جمہوریہ صومالیہ کے صدر نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا استقبال کیا
مقدیشو:
وفاقی جمہوریہ صومالیہ کے صدر ڈاکٹر حسن شیخ محمود نے صومالی دارالحکومت مقدیشو کے صدارتی محل میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کا استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران صومالی امور میں رابطہ عالم اسلامی کی دینی، فکری اور انسانی خدمات سے متعلق متعدد موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
صدرِ مملکت نے صومالی عوام کی معاونت کے لیے رابطہ عالم اسلامی کی کوششوں کو سراہا۔
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کے ساتھ ہونے والے تفصیلی مکالمے کی چند جھلکیاں، جس کی میزبانی بیلجیئم کی وزارتِ خارجہ نے ایگمونٹ پیلس میں کی