امن وسلامتی کے ساتھ واپسی۔۔غیر معمولی حالات میں۔۔غیر معمولی کامیابی۔۔حکیم قیادت کے زیر انتظام ۔ضیوف الرحمن کے آرام کے لئے۔۔ وضع کردہ مربوط نظام کے تحت۔
رابطہ عالم اسلامی نے کرونا وبا کی غیر معمولی حالات میں اس سال کے کامیاب حج منصوبہ کی شاندار کامیابی کی تعریف کی جہاں حجاج کرام کی صحت کے اعلی ترین معیار کو برقراررکھتے ہوئے فریضۂ حج کی ادائیگی کے منصوبے کو عملی جامہ پہنایاگیا۔
رابطہ عالم اسلامی نے سیکرٹری جنرل اور مسلم علماء کونسل کے چیئرمین عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی کے ایک بیان میں کہا کہ عالم اسلام نے اس سال موسم حج کے انعقاد میں دانشمندانہ فیصلوں کو سراہاہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ رابطہ کو عالم اسلام کے علمائے کرام ومفتیان عظام کی طرف سے متعدد پیغامات موصول ہوئے جن میں انہوں نے خادم حرمین شریفین اور ولی عہد حفظہما اللہ کی حکومت کی طرف سے حجاج کرام کو پیش کردہ عظیم خدمات کی تعریف کی، اور ان غیر معمولی حالات میں فریضۂ حج کے کامیاب انعقاد پر مملکت سعودی عرب کی خدمات کو سراہا ۔
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے نائجیریا کی اسلامی ومسیحی مذہبی قیادتوں کے درمیان داخلی امن اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے متعدد معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں…
سیکرٹری جنرل رابطہ، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کے خطاب سے منتخب اقتباسات، جو انہوں نے نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں مغربی افریقہ کے لیے رابطہ عالم اسلامی کے سماجی امن کے اقدام کے آغاز کے موقع پر پیش کیا