سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی رابطہ کے طبی اقدامات کے شراکت دار دنیا کے معروف ڈاکٹروں اور سرجنوں کی تکریمی تقریب اور نمایاں یتیم طلبہ کے اعزاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے:
” یتیم، رابطہ عالم اسلامی کی توجہ کا مرکز ہیں، اور یہ ان کی دیکھ بھال، انہیں بااختیار بنانے اور زندگی کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے درکار ہر چیز فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، تاکہ اللہ کی مدد اور توفیق سے وہ زندگی کے میدان میں كاميابی کے ساتھ داخل ہوں اور اپنے، اپنے خاندان اور معاشرے کے لئے بہتر مستقبل تراشیں ۔“