سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ”مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے لئے اقدام“ کے افتتاح کے موقع پر:
” یہ امتِ مسلمہ کے علمائے کرام ہیں، جو مختلف مکاتبِ فکر، مدارس، اور علمی اداروں سے تعلق رکھتے ہیں۔ اور یہ ان کی فقہی کونسلیں ہیں، جو آج یکجا ہو کر ایک آواز میں کہہ رہی ہیں: اسلام عورت کو تعلیم سے محروم کرنے سے بری ہے؛ خواہ یہ محرومی مکمل ہو یا جزوی، کسی خاص عمر، مرحلے یا شعبے کے اعتبار سے ہو۔“