سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی حرمین شریفین میں فتوی اور زائرین پر اس کے اثرات کے عنوان سے منعقدہ سیمینار کے افتتاحی اجلاس س ےخطاب کرتے ہوئے:
” کچھ لوگ، جن کی عقل ماری گئی ہے اور جو علم سے تہی دست ہیں، اپنے محدود فہم کے باوجود حج اجازت ناموں پر ڈاکہ زنی کو جائز قرار دیتے ہیں؛ خواہ یہ رائے جہالت، ذاتی مفاد یا کسی کے اکسانے پر مبنی ہو۔ ایسے اقوال صرف وہی کہہ سکتے ہیں جو خود گمراہ ہوں اور دوسروں کو بھی گمراہ کرتے ہوں، خصوصاً وہ افراد جنہیں نفسانی خواہشات نے گھیر رکھا ہو۔ ان کی باتوں میں ایسے خطرناک اشارات ہوتے ہیں جو ان کے پسِ پردہ مقاصد کو بے نقاب کرتے ہیں۔“