وزیرِ اعظم نیوزی لینڈ، جناب کرسٹوفر لکسن نے نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ”ویلنگٹن“ میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کا استقبال کیا
کسی مذہبی شخصیت کے ساتھ اپنی نوعیت کی پہلی ملاقات میں:
وزیرِ اعظم نیوزی لینڈ، جناب کرسٹوفر لکسن نے نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ”ویلنگٹن“ میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کا استقبال کیا۔
ملاقات میں قومی تنوع پر مشتمل معاشروں میں مکالمے اور مثالی بقائے باہمی کی اہمیت، نیز تہذیبی تصادم کے تصورات، نفرت، تقسیم اور تعصب کے رجحانات کا مقابلہ کرنے کے لیے اقوام اور عوام کے درمیان مفاہمت اور تعاون کے پل استوار کرنے سے متعلق متعدد امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عزت مآب نے نیوزی لینڈ کے قومی ہم آہنگی اور سماجی یکجہتی کے نمایاں نمونے کو سراہا۔
وفاقی جمہوریہ نائجیریا کے صدر اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر، جناب بولا احمد تینوبو نے دارالحکومت ابوجا کے صدارتی محل میں سیکرٹری جنرل رابطہ، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کا استقبال کیا
سیکرٹری جنرل رابطہ، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ”ویلنگٹن“ میں واقع پارلیمنٹ ہاؤس میں سابق وزیراعظم، لیبر پارٹی کے سربراہ اور نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں قائدِ حزب اختلاف، جناب کرس…