سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی ICESCO سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے:
” رابطہ عالم اسلامی، مکہ مکرمہ میں قائم اپنے مرکزی دفتر سے، عالم اسلام کے عوام کی ترجمان اور ان کی علمی و فکری آواز ہے۔“
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی :
” رابطہ عالم اسلامی، اپنے قیام اور سرپرستی کے ساتھ،مملکت سعودی عرب کی جانب سے عالم اسلام کو دیا گیا ایک عظیم تحفہ ہے۔“
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کے” ٹیلی گراف “ میں شائع مضمون میں سے:
” مسلم معاشروں کا اپنی مذہبی شناخت سے وابستہ ہونا، ان کی قومی شناخت کی ذمہ داریوں سے کسی طور متصادم نہیں ہے۔ مسلمانوں کو مساوی عزت و وقار کے ساتھ جینے کا حق حاصل ہے، اور اسلاموفوبیا جیسے خطرات سے ان کا تحفظ ناگزیر ہے۔“
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی :
” فلسطینی عوام کو غزہ سے جبراً بے دخل کرنا، اور نہتے شہریوں پر جاری حملے، ایک المناک انسانی المیے کا پیش خیمہ ہیں۔“
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی ” انسانی یکجہتی کے عالمی دن“ کے موقع پر:
”فعال انسانی یکجہتی وہ بہترین وسیلہ ہے جس کے ذریعے ہماری دنیا کے لاکھوں افراد کی تکالیف کا مؤثر ازالہ ممکن ہے، اور یہی ہمیں ہمہ گیر انسانی انصاف کی جانب لے جاتی ہے۔ یہ ایک عظیم اخلاقی قدر ہے، جو ہماری اسلامی اقدار میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔“
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی :
” اگر آزادیِ اظہارِ رائے کو اقدار کا دائرہ محدود نہ کرے، بالخصوص دوسروں کے جذبات کے احترام کا خیال نہ رکھا جائے، تو یہ آزادی غیر اخلاقی بن جاتی ہے، بلکہ آزادی کے عظیم انسانی تصور کی توہین قرار پاتی ہے۔“
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی ” دوستی کے عالمی دن “کے موقع پر:
” دوستی ایک عظیم انسانی قدر ہے، جو افراد اور معاشروں کو قریب لاتی ہے۔ اس کے ثمرات سے اتحاد مضبوط ہوتا ہے، اور انسانی روح عظیم اخلاقی بلندیوں کو چھوتی ہے۔ اس کے فوائد قوموں اور لوگوں کے مابین تفہیم اور تعاون تک پھیلتے ہیں، جو تصادم اور تنازع کے مضر اثرات کا راستہ روکتے ہیں۔“
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی ” عالمی یومِ تعلیم “کے موقع پر:
” تعلیم اقوام کی ترقی کا محرک اور ہماری دنیا کے امن واستحکام کی کلید ہے ۔ اسی کی گود میں معاشرے علم، اقدار اور کردار کی بنیاد پر تشکیل پاتے ہیں، اور ترقی کی راہوں پر گامزن ہوتے ہیں ۔“
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی ”عالمی بین المذاہب ہم آہنگی ہفتہ “کے موقع پر:
” اسلام میں ایک مستقل اخلاقی اصول یہ ہے کہ صلح کی دعوت دی جائے، پرامن لوگوں سے حسنِ سلوک کیا جائے، اور ان کے ساتھ بھلائی کا برتاؤ رکھا جائے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے نبی کریم ﷺ کے بارے میں فرماياہے: ” اور ہم نے آپ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔“ یہ رحمت ایک وسیع مفہوم رکھتی ہے، جو انسانیت کے لیے بھلائی کی ہر صورت کو اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے ہے۔“
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی” اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن “کے موقع پر خطاب ہوتے ہوئے:
” اسلام ” رحمت اور رواداری“ اور ” انصاف اور امن“ کا دين ہے۔ اس کی شرعی نصوص اور ہمارے نبی کریم ﷺ کی سیرت اس کی گواہی دیتی ہیں۔ یہی پیغام اعتدال پسند اسلام نے اپنے تاریخی تسلسل میں دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔“
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی ” مہاجرین کے عالمی دن“ کے موقع پر:
” مہاجرین کی تکالیف انسانی ضمیر کے لیے سب سے زیادہ دردناک اور انسانیت کے لیے خطرناک چیلنجوں میں سے ہیں، کیونکہ یہ انسانی وقار اور عالمی امن و ہم آہنگی کو متاثر کرتی ہیں۔ بین الاقوامی برادری کو چاہیے کہ وہ مہاجرین کی فلاح و بہبود اور ان کے جائز مسائل کی حمایت کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔“
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی امریکہ کی ڈیوک یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے:
” ان نوجوانوں اور طلبہ سے جو ہمیں اس وقت سن رہے ہیں: آپ ہی اس دور کے حقیقی محرکِ تبدیلی ہیں۔ اپنی طاقت کو معمولی نہ سمجھیں۔ اپنی تعلیم اور اپنے ایمان کی اقدار کو ظلم کے خلاف جدوجہد، مسائل کے حل، اور مکالمے کے دروازے کھولنے کے لیے بروئے کار لائیں،خصوصاً ایسے وقت میں جب بعض لوگ اختلاف کی آگ بھڑکانا چاہتے ہوں۔“