قابلیت
سفر اور وژن-تقابلی اسلامی فقہ میں بی اے کی ڈگری حاصل کی۔
- ماسٹر اور ڈاکٹریٹ مطالعہ عدالتی موازنات ومطالعہ جنرل قانون (آئینی قانون) ۔
- مملکت کے اندر اور اس سے باہر اسلامی فقہ اور عدالتی نظریات پر آپ نے لیکچر دیئے، خصوصاً فوجداری قوانین اور اسلامی فقہ اور انسانی قوانین کے تقابلی مطالعہ میں۔
- مملکت کے اندر اور اس سے باہر مختلف شرعی،قانونی، فکری اور انسانی حقوق کے موضوعات پر آپ نے لیکچردیئے۔
- دنیا بھر میں مختلف اوقات میں سیاسی، فکری ،انسانی حقوق اور تعلیمی اداروں سے بات چیت کی۔
- آپ نے متعدد تعلیمی لیکچر دیئے اور مملکت کے اندر اور اس سے باہر بڑی یونیورسٹیوں میں علمی رسائل کا مناقشہ کیا ۔خاص طور پر یورپ اور امریکہ میں ۔
- آپ کی متعدد تالیفات ،تحقیقات ، ورکشاپس اور فقہی، قانونی، انسانی حقوق اور فکری مضامین ہیں۔
- آپ نے تفسیر قرآن کریم اور اس کے احکام اور (بیانی اور قانون سازی) اعجاز پر کام کیا۔
- آپ نے سنت نبوی پر کام کیا، اس کی تشریح، احکام کے بیان اور اس کی بعض نصوص کے بارے میں پیدا ہونے والے شکوک وشبہات(جوتجریدی رائے،جہالت یا کسی غرض پر مبنی تھے) ان کا ردّ کیا۔
- سنت نبویہ کی حجیت اور نام نہاد اہلِ قرآن کے شکوک وشبہات کے ردّ میں آپ کی متعدد خدمات ہیں۔
- آپ کی متعدد تصانیف،تحقیق، ورکنگ پیپرز اور لیکچرز موجود ہیں۔ آپ میڈیا کے نامور پلیٹ فارمز پر شرعی اور فکری موضوعات کا حصہ رہے ہیں۔
- شریعت اور قانون سے متعلقہ میدانوں میں خدمات۔