© 2020 ڈاکٹر محمد العیسى ویب سائٹ، تمام حقوق محفوظ ہیں

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی ICESCO سیمینار  سے خطاب کرتے ہوئے:

” رابطہ عالم اسلامی، مکہ مکرمہ میں قائم اپنے مرکزی دفتر سے، عالم اسلام کے عوام کی ترجمان اور ان کی علمی و فکری آواز ہے۔“  

12th July 2025

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی :

” رابطہ عالم اسلامی، اپنے قیام اور سرپرستی کے ساتھ،مملکت  سعودی عرب کی جانب سے  عالم اسلام  کو دیا گیا ایک عظیم تحفہ ہے۔“  

12th July 2025

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی  کے” ٹیلی گراف “  میں شائع مضمون میں سے:

” مسلم معاشروں کا اپنی مذہبی شناخت سے وابستہ ہونا، ان کی قومی شناخت کی ذمہ داریوں سے کسی طور متصادم نہیں ہے۔ مسلمانوں کو مساوی عزت و وقار کے ساتھ جینے کا حق حاصل ہے، اور اسلاموفوبیا جیسے خطرات سے ان کا تحفظ ناگزیر ہے۔“  

12th July 2025

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی  :

” فلسطینی عوام کو غزہ سے جبراً بے دخل کرنا، اور نہتے شہریوں پر جاری حملے، ایک المناک انسانی المیے کا پیش خیمہ ہیں۔“  

12th July 2025

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی  ” انسانی یکجہتی کے عالمی دن“   کے موقع پر:

”فعال انسانی یکجہتی وہ بہترین وسیلہ ہے جس کے ذریعے ہماری دنیا کے لاکھوں افراد کی تکالیف کا مؤثر ازالہ ممکن ہے، اور یہی ہمیں ہمہ گیر انسانی انصاف کی جانب لے جاتی ہے۔ یہ ایک عظیم اخلاقی قدر ہے، جو ہماری اسلامی اقدار میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔“

12th July 2025

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی :

” اگر آزادیِ اظہارِ رائے کو اقدار کا دائرہ محدود نہ کرے، بالخصوص دوسروں کے جذبات کے احترام کا خیال نہ رکھا جائے، تو یہ آزادی غیر اخلاقی بن جاتی ہے، بلکہ آزادی کے عظیم انسانی تصور کی توہین قرار پاتی ہے۔“  

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی ” دوستی کے عالمی دن “کے موقع پر:

” دوستی ایک عظیم انسانی قدر ہے، جو افراد اور معاشروں کو قریب لاتی ہے۔ اس کے ثمرات سے اتحاد مضبوط ہوتا ہے، اور انسانی روح عظیم اخلاقی بلندیوں کو چھوتی ہے۔ اس کے فوائد قوموں اور لوگوں کے مابین تفہیم اور تعاون تک پھیلتے ہیں، جو تصادم اور تنازع کے مضر اثرات کا راستہ روکتے ہیں۔“  

12th July 2025

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی   ” عالمی یومِ تعلیم “کے موقع پر:

” تعلیم  اقوام کی ترقی کا  محرک   اور ہماری دنیا  کے امن واستحکام کی کلید ہے  ۔ اسی کی گود میں معاشرے علم، اقدار اور کردار کی بنیاد پر تشکیل پاتے ہیں، اور ترقی کی راہوں پر گامزن ہوتے ہیں ۔“  

12th July 2025