”کابل“ میں رابطہ عالم اسلامی کے پہلے دورے کی شاندار پذیرائی افغانستان کے وزیرِاعظم نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا کابل میں خیرمقدم کیا
تازہ ترین خبریں”کابل“ میں رابطہ عالم اسلامی کے پہلے دورے کی شاندار پذیرائی
افغانستان کے وزیرِاعظم نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا کابل میں خیرمقدم کیا
كابل:
افغانستان کے وزیرِ اعظم، ملا محمد حسن اخوند نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی کا دارالحکومت ”کابل“ میں واقع وزیر اعظم ہاؤس ” جل خانہ “ محل میں استقبال کیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال ہوا، بالخصوص عالمِ اسلام کو درپیش اہم اور نازک مسائل کے حل میں علمائے کرام کے مؤثر مکالمے اور تعمیری کردار پر زور دیا گیا، تاکہ مثبت اور دیرپا نتائج حاصل کئے جا سکیں۔
قابلِ ذکر ہے کہ ڈاکٹر العیسی گزشتہ روز ایک باضابطہ دورے پر افغان دارالحکومت”کابل“ پہنچے، جہاں انہوں نے اعلیٰ حکومتی شخصیات اور ممتاز علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں۔ رابطہ کے وفد کا استقبال متعدد حکومتی و علمی شخصیات کے علاوہ کابل میں اسلامی تعاون تنظیم کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل نے بھی کیا۔