عربی زبان کے عالمی دن کی تقریبات کے پہلے مرحلے کا آغاز رابطہ کے مرکزی دفتر، مکہ مکرمہ میں ہوا
تازہ ترین خبریںآج دوپہر:
عربی زبان کے عالمی دن کی تقریبات کے پہلے مرحلے کا آغاز رابطہ کے مرکزی دفتر، مکہ مکرمہ میں ہوا۔ یہ تقریب شاہ سلمان عالمی اکیڈمی برائے عربی زبان اور رابطہ عالم اسلامی کے اشتراک سے منعقد ہوئی، جس میں متعدد ممتاز عرب واسلامی علمی شخصیات نے شرکت کی۔
یہ اہتمام ان عظیم خدمات کی عکاسی کرتا ہے جو رابطہ عربی زبان کے فروغ اور اس کی تعلیم کے لئے انجام دے رہاہے ، وه زبان جو مسلم اقوام کے دلوں میں وحی کی زبان، اسلامی تہذیب کی آواز اور شناخت کے بنیادی ستون کی حیثیت رکھتی ہے۔
ہمیں عربی زبان پر فخر ہے، کہ یہ ہماری مشترکہ شناخت کا ایک مضبوط رکن، اور دنیا کی اقوام کے ساتھ رابطے اور فکری تبادلے کا روشن پل ہے۔
اس موقع پر سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی ، اور شاہ سلمان عالمی اکیڈمی برائے عربی زبان کے سیکرٹری جنرل جناب عبد اللہ الوشمی نے عربی زبان کے عالمی دن کی تقریبات کے ساتھ منعقدہ نمائش کا دورہ کیا۔