ملائیشیا کے وزیراعظم کی سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی سے ملاقات
تازہ ترین خبریںملائیشیا کے وزیراعظم کی سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی سے ملاقات
کوالالمپور:
ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم نے دارالحکومت ”کوالالمپور“ میں واقع صدارتی محل میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ کا استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران رابطہ عالم اسلامی کے اہداف ومقاصد سے ہم آہنگ متعدد اسلامی اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر کوالالمپور میں آئندہ منعقد ہونے والی مذہبی قائدین کی تیسری عالمی کانفرنس اور رابطہ عالم اسلامی کے زیرِ اہتمام قائم کردہ 'مجلس علمائے آسیان' کے چوتھے اجلاس کے اہم نکات پر بھی گفتگو ہوئی۔