عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی اسلام آباد پہنچے،جہاں وہ متعدد سرکاری ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ، سینیٹ اور سپریم کورٹ میں خطابات کریں گے
دورےآج شام:
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی اسلام آباد پہنچے،جہاں وہ متعدد سرکاری ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ، سینیٹ اور سپریم کورٹ میں خطابات کریں گے۔ اس موقع پر وہ پاکستانی علماء کے دوسرے فورم کا بھی افتتاح کریں گے، جو”مؤقف کی ہم آہنگی اور اتحادِ کلمہ“ کے عنوان سے منعقد ہو رہا ہے۔
اسلام آباد آمد پر ان کا استقبال علمائے کرام، وزارتی اور پارلیمانی شخصیات کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے کیا۔