رابطہ عالم اسلامي کی طرف سے بوسنیا وہرزگووینا وزراء کونسل کے صدر ڈینس زویزج اور ڈیموکریٹک ایکشن پارٹی کے چیئرمین باقر عزت اور ان کے ہمراہ وفد کی میزبانی۔ وفد نے دنیا بھر میں رابطہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس پر اپنے فخر کا اظہار کیا ہے۔

بوسنیاوہرزگووینا وزراء کونسل کے صدر ڈینس زویزج نے مذاہب اور تہذیبوں کے پیروکاروں کے درمیان مثبت ہم آہنگی اور دنیا میں محبت،بقائے باہمی اور امن کے قیام کے لئے اقوام کے مابین دوستی کے فروغ کے لئے شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کےاقدامات کو سراہا۔