Skip to main navigation
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français
  • فارسی
  • Bahasa Indonesia
  • Español

menu urdu

  • صفحہ اول
  • سفر اور وژن
    • سوانح حیات
    • اعزازات اور انعامات
    • اعزازی ڈاکٹریٹ کی اسناد
    • جمعہ کے خطبات
    • تمغہ جات
    • خطابات
    • پی ایچ ڈی مقالہ
  • عالمی اقدامات
    • خدمتِ اسلام
    • فلاحی اقدامات
    • عالمی امن کی خدمت
  • خبریں
    • تازہ ترین
    • شخصیات
    • عالمی میڈیا
  • عالمی رابطہ کاری
    • کانفرنسز
    • دورے
    • تاثرات
  • میڈیا لائبریری
    • اقتباسات
    • ویڈیوز
    • انفوگرافکس
  • اردو
  • العربية
  • English
  • Français
  • فارسی
  • Bahasa Indonesia
  • Español
ڈاکٹر محمد بن عبدالكريم العيسى

  

  

ڈاکٹر محمد بن عبد الكريم العيسى

عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی، رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ہیں، اور عالمی سطح پر قیامِ امن، انسانی خدمات، بین المذاہب ہم آہنگی، اور اعتدال پسند اسلامی فکر کے فروغ میں ایک ممتاز اور مؤثر شخصیت کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔
عالمی امن کا پیغام

ڈاکٹر محمد العیسی کا مشن رواداری اور بقائے باہمی پر مبنی اسلام کی حقیقی اعتدال پسندانہ اقدار کی اشاعت ،
اور عالمی سطح پر بین المذاہب مکالمے کی ترویج ہے۔

ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی اعتدال پسندی، مکالمے اور مختلف ثقافتوں و مذاہب کے درمیان تعاون کے حوالے سے دنیا کی ایک نمایاں آواز ہیں۔ رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل کے طور پر، آپ اسلام کے اس وژن کو آگے بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں جس کی بنیاد بقائے باہمی، انسانی وقار اور باہمی احترام پر استوار ہے۔

رابطہ عالم اسلامی ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جو معاشروں کے درمیان افہام و تفہیم کو مضبوط بنانے، امن کے فروغ اور دنیا بھر میں انسانی چیلنجوں کے حل کے لیے وقف ہے۔ ڈاکٹر العیسی کی قیادت میں رابطہ بین المذاہب مکالمے اور مذہبی، سیاسی و ثقافتی اختلافات سے بالاتر ہو کر مشترکہ جدوجہد کے لیے ایک اہم ترین عالمی پلیٹ فارم بن چکا ہے۔

* * *
Religious Diplomacy

دینی سفارت کاری

عزت مآب ڈاکٹر العیسی نے دینی سفارت کاری کو رابطہ عالم اسلامی کے عالمی مشن کے مرکز و محور کے طور پر متعارف کرایا ہے۔ مذہبی قائدین، حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ اشتراکِ عمل کے ذریعے، آپ مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان مکالمے کی مضبوطی اور مشترکہ عالمی چیلنجوں پر تعاون کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں۔ یہ نقطہ نظر اس حقیقت کا اعتراف ہے کہ تعمیری مذہبی وابستگی امن، استحکام اور باہمی احترام کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔

Intellectual Moderation

فکری اعتدال پسندی

تحقیقی سرگرمیوں، عالمی کانفرنسوں اور علمی و دینی اداروں کے ساتھ اشتراک کے ذریعے رابطہ عالم اسلامی اسلام کی ایسی تعبیرات کی حمایت کرتی ہے جو توازن، بقائے باہمی اور تنوع کے احترام پر زور دیتی ہیں۔ اس کوشش کا مقصد انتہا پسندی اور فکری تقسیم کا مقابلہ کرنا ہے، جس کے لیے ان معتبر مذہبی آوازوں کو توانا کیا جاتا ہے جو دنیا بھر کی مسلم کمیونٹیز میں اعتدال پسندی، تنقیدی شعور اور ذمہ دارانہ قیادت کی وکالت کرتی ہیں۔

Humanitarian Work

انسانی ہمدردی کے کام

عزت مآب ڈاکٹر العیسی کی قیادت میں رابطہ عالم اسلامی متعدد خطوں میں امدادی اور ترقیاتی پروگرام سرانجام دے رہی ہے، جس میں تنازعات، غربت اور قدرتی آفات سے متاثرہ محروم طبقات کی مدد کی جاتی ہے۔ ہنگامی امداد اور طبی معاونت سے لے کر تعلیم اور سماجی ترقی تک، رابطہ کے فلاحی کام یکجہتی، ہمدردی اور ضرورت مندوں کی عملی مدد کے عزم کا آئینہ دار ہیں۔



میڈیا سینٹر

مزید خبریں
  • سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے پہلے بین الاقوامی اسلامی فورم ”اسلامی تہذیب: امن، رواداری اور روشن خیالی کا راستہ“ کے افتتاحی اجلاس میں ویڈیو خطاب کے ذریعے شرکت کی

    سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے پہلے بین الاقوامی اسلامی…

    مزید پڑھیے
  • سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے

    سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی پاکستان کے دارالحکومت اسلام…

    مزید پڑھیے
  • سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے مکہ مکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کی "عالمی ڈیجیٹل قرآنی درسگاہ" کے ممتاز قُرّاء سے ملاقات کی

    سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے مکہ مکرمہ میں رابطہ عالم…

    مزید پڑھیے
  • مکہ مکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کے مرکزی دفتر میں، سیکرٹری جنرل رابطہ، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی جانب سے کتاب ”قراء عشرہ اور ان کے راویوں کا اطلس“ کی تقریبِ رونمائی کی جھلکیاں، جس میں کتاب کے مؤلف، شیخ سامی المغلوث بھی شریک ہیں

    مکہ مکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کے مرکزی دفتر میں، سیکرٹری جنرل رابطہ، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی جانب…

    مزید پڑھیے

اقتباسات

عالمی امن کا تقاضا ہے کہ پہلے انسان اپنی ذات، افراد اور معاشروں کے ساتھ اندرونی امن قائم کرے۔ جب یہ اندرونی امن سکون اور اطمینان کے ساتھ حاصل ہو جائے گا، تو اس کا دوسرا مرحلہ خود بخود خوش دلی سے طے پا جائے گا۔

07/09/2017

سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ڈیوک یونیورسٹی میں اپنے خطاب کے دوران فرمایا: "وہ نوجوان اور طلبہ جو ہمیں سن رہے ہیں: آپ اس عہد میں تبدیلی کے محرک ہیں۔ اپنی طاقت کو کبھی کم نہ سمجھیں۔ ناانصافی کو چیلنج کرنے، مسائل کا حل نکالنے اور مکالمے کے دروازے کھولنے کے لیے اپنی تعلیم اور اپنی ایمانی اقدار کا استعمال کریں، خاص طور پر اس وقت جب دوسرے تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہوں۔

06/07/2025
تمام اقتباسات دیکھیں


ویڈیو لائبریری

منتخب ملاقاتیں اور تقاریر

تمام ویڈیوز
  • سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کے ہاتھوں کتاب ”قراءِ عشرہ اور ان کے راویوں کا اطلس“ کی تقریبِ رونمائی…
  • مجلسِ علمائے آسیان کے چوتھے اجلاس میں شریک نامور علمائے کرام ومفتیانِ عظام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کی جھلکیاں ملاحظہ کیجیے
  • مذہبی قائدین کی تیسری بین الاقوامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی سے ملاقات کرنے والے “آسیان” ممالک کے یونیورسٹی طلبہ اور…

شخصیات کے تاثرات

تمام شخصیات کے تاثرات دیکھیں
برج بلڈنگ ایوارڈ کمیٹی

برج بلڈنگ ایوارڈ کمیٹی

ناروے

” یہ پہلا موقع ہے کہ ناروے کا دارالحکومت اسلام، یہودیت اور مسیحیت کے اعلیٰ سطح کے نمائندوں کے ایسے اجتماع کا گواہ بنا ہے جس کا مقصد باہمی احترام و رواداری کو نمایاں کرنا اور بین المذاہب تعاون کے لیے ایک واضح عزم کا اظہار کرنا ہے۔ ایوارڈ کمیٹی نے ڈاکٹر العیسی کو اعتدال پسندی کے حوالے سے ایک نمایاں عالمی قوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اقوام اور مذاہب کے درمیان امن اور تعاون کے لیے ایک توانا اور ممتاز آواز ہیں۔ یہ اعزاز رواداری، احترام اور محبت کے فروغ کے لیے ان کی عظیم کوششوں کا اعتراف اور حوصلہ افزائی ہے“۔

نڈیلی کا منڈیلا

سماجی کارکن اور نیلسن منڈیلا کی پوتی

نڈیلی کا منڈیلا

” ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ دنیا کے ممتاز ترین مسلم علماء میں سے ایک ہیں، جو آشوٹز کا دورہ کرنے والے سب سے اعلیٰ سطح کے اسلامی رہنما بن گئے۔ وہاں انہوں نے مسلم قائدین کے ایک وفد کی قیادت کی، جو ان رویوں میں ایک ایسی بے مثال تبدیلی کی علامت ہے جو کئی دہائیوں سے قائم تھے اور براعظموں تک پھیلے ہوئے تھے۔ جنوبی افریقہ میں مقامی سطح پر، ڈاکٹر العیسیٰ نے "معہد الرحمۃ والسلام " کے قیام میں تعاون کیا، جو (انسانی حقوق کی) پامالیوں کے متاثرین، بالخصوص ان خواتین اور بچوں کو ایک محفوظ پناہ گاہ فراہم کرتا ہے جن کی زندگیاں گھریلو تشدد اور انسانی اسمگلنگ کی وجہ سے خطرے میں ہوتی ہیں۔ یہیں سے دنیا کے حقیقی مسائل کے حل میں ایمان اور مذہبی اقدار کی اہمیت واضح ہوتی ہے“۔

اقدامات

  • فلاحی اقدامات
  • خدمتِ اسلام
  • عالمی امن کی خدمت
  • انفو گرافکس
  • ویڈیوز

لنکس

  • انعامات واعزازات
  • تمغہ جات
  • اعزازی ڈاکٹریٹ
  • عالمی میڈیا
  • جمعہ کے خطبات

عالمی سرگرمیاں

  • دورے
  • عالمی میڈیا
  • کانفرنسیں
  • ملاقات-استقبال

العربية |  Français | English  | اردو | Indonesian | Español | فارسي

تمام حقوق شيخ ڈاکٹر محمد العیسى ویب سائٹ کے نام محفوظ ہیں © 2026