لندن:

برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے برطانوی تخت پر براجمان ہونے کے بعد پہلی مرتبہ کسی اسلامی شخصیت کی باضابطہ میزبانی میں   رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی کا لندن کے بکنگھم پیلس میں استقبال کیا۔

دونوں شخصیات کے ملاقات کےدوران مشترکہ انسانی اقدار اور اصولوں سے متعلق متعدد امور پر مذہبی اور فکری رہنماؤں کی ذمہ داریوں کا جائزہ  لیتے ہوئے    لوگوں کے درمیان ان کے مذہبی اور تہذیبی  مشترکات اور ان کے مؤثر اور بھرپور مکالموں کی بنیاد پر تہذیبی روابط کے ذریعے دوستی  اور تعاون کے فروغ کی اہمیت  پر توجہ مرکوز  رہی۔ڈاکٹر العیسی نے اس موقع پر متعدد مسائل پر شاہ چارلس کے منصفانہ موقف کا ذکر کرتے ہوئے اسلامی تہذیب سے متعلق ان کی  مثبت رائے اور احترام کو سراہا جس نے  اپنے مشترکہ انسانی روابط کے مطابق دوسری تہذیبوں کے ساتھ مؤثر طریقے سے رابطہ قائم کیاہے۔