قاہرہ یونیورسٹی میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے”مشرق اور مغرب کے درمیان میں سوچ میں پیش رفت“کے عنوان سےلیکچردیا
تازہ ترین خبریںقاہرہ یونیورسٹی کے چانسلر کی باضابطہ دعوت، اورمفتی اعظم مصر،اور قاہرہ اور اس سے باہر مصر کی دیگر جامعات کے نامور جامعات کے چانسلرز کی موجودگی میں،سفارتی کور کے ارکان اور مصر کے معروف جرائد کے ایڈیٹران چیف،قاہرہ یونیورسٹی کے فیکلٹیز کے ڈین کی شرکت کے ساتھ گریٹ ہال کے گنبد کے نیچے تقریبا تین ہزار کے مجمعے کے سامنے:
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے”مشرق اور مغرب کے درمیان میں سوچ میں پیش رفت“کے عنوان سےلیکچردیا۔جامعہ کے چانسلر نے لیکچرکی میزبانی کی اور نامور شخصیات نے اس کو سراہا جن میں مفتی اعظم نمایاں تھے،جنہوں نے اس لیکچر کو ”مذہبی فکر کی اصلاح کا روڈ میپ“قراردیا۔ یونیورسٹی کی جانب سے کہاگیا کہ یہ ایک یادگار لیکچر تھا اور اس کا شمار اس عظیم ہال میں دیئے گئے ان نامور شخصیات کے لیکچرز کے ساتھ ہوتاہے،جيسے کہ امریکی صدر براک اوباما،جنہوں نے اس عظیم ہال میں لیکچرز دیا۔