کل دوپہر مکہ مکرمہ میں رابطہ کے مرکزی دفتر میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے یورپ کے جامعات میں زیر تعلیم مسلم اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے #میثاق_مکہ_مکرمہ کی تفصیلات کے بارے میں بتایا، جو معاصر اسلامی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی دستاویز ہےاور جس پر 1200 سے زائد علمائے کرام ومفتیان عظام کے دستخط موجود ہیں۔ یہ اس نبوی دستاویز میثاق مدینہ منورہ کا تسلسل ہے جس کی تائید نبی کریمﷺ نے فرمائی تھی۔ وفد نے لیکچر کے مندرجات اور اس میں موجود متعدد عصری اسلامی مسائل پر گفت گو سے متعلق اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔