البانیہ کے دار الحکومت تیرانا کی تاریخی جامع مسجد کے منبر سے: عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی آج 6 شعبان کو خطبۂ جمعہ سے خطاب کررہے ہیں
تازہ ترین خبریںاس وقت:
البانیہ کے دار الحکومت تیرانا کی تاریخی جامع مسجد کے منبر سے:
عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی آج 6 شعبان کو خطبۂ جمعہ سے خطاب کررہے ہیں۔ آپ اسلامی اقدار اور مسلمانوں کے طرز عمل سے متعلق گفت گو کررہے ہیں:
*”ہمارے نبی کریم ﷺکی سیرت کا ہر باب ایک اعلی نمونے کی مثال قائم کرتاہے جس میں اسلامی اقدار کی عکاسی موجود ہے۔ یہ سب ایک اخلاقی فریم ورک کے اندر ہے جس نے اسلام کو زمین کے مشرق اور مغرب تک پہنچایا اور یہ ایک ایسی تاریخ ہے جو انسانی اقدار کا ایک سنگ میل بن چکاہے۔“
*”ہمارے دین کے دقیق معیار ہیں، جو اس کی اقدار پر قائم رہا وہی حقیقی مسلم ہے اور جو ان سے منحرف اور دور ہوا وہ اپنی ذات کی نمائندگی کرتاہے اور اسلام سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔“
*”کتنے ہی مسلمان ہیں جو دوسروں کا دل جیت لیتے ہیں، اپنی اچھی باتوں یا بہتر عمل سے، یا رحمدلی سے۔ بہت سارے لوگ ہمارے طرز عمل سے ہمارے مذہب کے بارے میں اپنے تصورات تشکیل دیتے ہیں۔“
*”شرعی نصوص میں غور وفکر کرنے والے، انہیں جامع روح کےطور پر پاتے ہیں، جو سب کو اپنی عظیم حکمت اور وسیع رحمت کے ساتھ بہترین قانون سازی کے مقاصد میں شامل کرتاہے، جس نے مثالیت اور حقیقت پسندی اور دنیا کی وسعت اور آخرت کے فلاح کے درمیان امتزاج قائم کیا ہے۔“