بوسنیا اور ہرزیگووینا کے صدر محترم کی موجودگی میں: سیکرٹری جنرل رابطہ عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کو سرائیوو کی میئر محترمہ بنجمینا کاریچ سرائیوو شہر کی کلید پیش کررہی ہیں
تازہ ترین خبریںبوسنیا اور ہرزیگووینا کے صدر محترم کی موجودگی میں:
سیکرٹری جنرل رابطہ عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کو سرائیوو کی میئر محترمہ بنجمینا کاریچ سرائیوو شہر کی کلید پیش کررہی ہیں۔ایوارڈ کے بیان کے مطابق آپ پہلی اسلامی شخصیت ہیں جنہیں جمہوریہ کے اعلی ترین اعزاز سے نوازا گیا۔ آپ کو یہ اعزاز امن اور بقائے باہمی کے لئے آپ کی کاوشوں،خاص طور پر تنوع والے ممالک میں اور سرائیوو کانفرنس اور اعلامیہ کے لئے آپ کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا جو بلقان میں پہلی اور نسل کشی کے سانحات کے بعد بوسنیا اور ہرزیگووینا میں منعقد ہونے والی پہلی کانفرنس ہے۔
اعزازی تقریب میں اسپیکر پارلیمنٹ،اس کے اراکین کے علاوہ مذہبی اور حکومتی شخصیات بھی شریک تھیں۔