افریقی نوجوانوں کے لئے”سلامتی، ترقی اور اختیار“ کا بیانیہ:

یہ وہ ”مستقبل کا نقشہ“ تھا جس کا اظہار اس سے قبل سیکرٹری جنرل عزت مآب شیخ ڈاکٹر  محمد العیسی کے خطاب میں کیا گیا تھا..یہ خطاب  نیروبی میں اقوام متحدہ کے دفتر میں منعقدہ افریقہ یوتھ فورم 2024م میں نوجوان قائدین اور نامور مذہبی، سیاسی اور سماجی رہماؤں کے سامنے کیا گیا تھا۔  اس فورم کو افریقی نوجوانوں کے مسائل پر گفتگو کے لئے سب سے اہم پلیٹ فارم شمار کیا جاتاہے۔

”اس موقع پر اس بین الاقوامی پلیٹ فارم میں آپ کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیاگیا تھا تاکہ  مسلم نوجوانوں کے لئے مذہبی مرجعیت کی حکمت کو پیش کریں“۔

فورم کے اہم رہنماؤں اور افریقی نوجوانوں نے آ پ کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا۔