عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی سعودی وزارت تعلیم کی بین الاقوامی سمپوزیم میں دو تاریخی دستاویزات میثاق مکہ مکرمہ اور ”اسلامی مكاتب فكر کے درمیان پل قائم کرنے کے چارٹر“ کی انفرادیت پر روشنی ڈال رہے ہیں۔ یہ دونوں تاریخی دستاویزات اسلامی تعلیمات کی روشنی میں تشکیل دی گئیں اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود حفظہ اللہ کی سرپرستی میں تیار ہوئیں۔ ان کی منظوری اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے دی، جبکہ میثاق مکہ مکرمہ کو اقوام متحدہ سے بھی پذیرائی ملی۔ یہ دستاویزات تمام اسلامی مکاتب فکر  کی غیرمعمولی حمایت حاصل کرنے کے ساتھ عالم اسلام کے علماء کے مکمل اجماع اور اتفاق کی نمائندگی کرتی ہیں۔